?️
سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قبضہ کاروں نے داعش کے 40 دہشت گردوں کو الحل جیل سے الحسکہ کے جنوب میں واقع اپنے غیر قانونی ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا۔
شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قابض امریکی فورسز نے داعش کے درجنوں دہشت گردوں کوالہول جیل سے الحسکہ کے مشرق میں واقع اپنے غیر قانونی اڈے میں منتقل کردیا،
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے تین ہیلی کاپٹر اور تین دیگر جنگی طیارے کل شب الشدادی اڈے پر اترے جن میں 40 داعشی دہشت گرد تھےجنہں القسد کے نام سے مشہور شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز کے زیر کنٹرول الہول جیل سے اس اڈے میں منتقل کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق منتقل شدہ دہشت گردوں میں دو عراقی دہشت گرد بھی ہیں جن میں ایک زیادہ ادریس المعروف ابو یوسف العراقی جو موصل میں داعش کے ’’الحسبیہ‘‘ کا ذمہ دار تھا اور دوسرا نجدت مسعود رضا جو ابی بکر الفراتی کے نام سے جانا جاتا ہے ، وہ دیر الزور میں کارروائی کا ذمہ دار تھا۔
واضح رہے کہ اب تک امریکی فوجیوں کے ذریعہ داعشی دہشت گردوں کی شام سے عراق اورعراق سے شام منتقلی کے بارے میں متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں، واضح رہے کہ شامی خبر رساں ایجنسی نے مارچ کے وسط میں اطلاع دی تھی کہ اس کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکیوں نے 25 دہشت گردوں کو عراق سے شام منتقل کردیا ہے۔
یادرہے کہ کچھ دن قبل بھی امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں نے داعش کے 10 دہشت گردوں کو الصناعة الثانویه جیل سےجو شامی کرد عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول ہے ، سے شام کے صوبہ دیر الزور کے ایک صحرائی علاقے میں واقع الشدادی بیس پہنچایا تھا۔
درایں اثنا سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی افواج شام میں قابض علاقوں میں کچھ دہشت گرد گروہوں کی تربیت کی نگرانی کررہی ہیں خاص طور پر التنف کے علاقے میں ، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی افواج شام میں اپنی جارحیت جاری رکھنے اور شام کی سرزمین پر اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے داعش کے کچھ دہشت گرد گروہوں کو انٹیلی جنس خدمات اور اسلحہ فراہم کررہی ہے۔


مشہور خبریں۔
بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ
?️ 1 نومبر 2025بادشاہت کو بچانے کے لیے چارلس کی جنگ برطانیہ کے بادشاہ چارلس
نومبر
تل ابیب یمن کے خلاف کرائے کے فوجیوں کا محتاج
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی جنگ کے سابق وزیر اویگڈور لائبرمین نے یمن کی اسرائیل
ستمبر
قدیم ترین مردہ کہکشاں کے بارے میں نئے انکشافات
?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یونیورسٹی آف کیمبرج کے کاولی انسٹی ٹیوٹ آف
اپریل
شیلی کو ایران کے لیے وینزویلا میں تبدیل کرنے کا صیہونیوں کو خوف
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: یروشلم پوسٹ نے شیلی کی صدارت کے لیے بائیں بازو
دسمبر
نیتن یاہو کی بیوی حکومت چلا رہی ہے:سابق صیہونی وزیر
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر نے اعلان کیا کہ بنیامین نیتن
جنوری
چین کا امریکہ کے خلاف 761 بلین ڈالر کا بم
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے پاس امریکی ٹریژری بانڈز میں تقریباً 761 بلین ڈالر
اپریل
اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار
?️ 24 اکتوبر 2025اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار معروف عرب تجزیہ
اکتوبر
روس افریقہ میں کیا ڈھونڈ رہا ہے؟
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: افریقی براعظم میں زیادہ موجودگی حاصل کرنے کے لیے روس
اگست