اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنزنے حکومت کے مجوزہ آئینی پیکج کو مسترد کردیا، مزاحمت کااعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنز نے حکومت کے مجوزہ آئینی پیکج کو مسترد کردیا،آئینی پیکج کیخلاف مزاحمت کااعلان ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے اسلام آباد بار کونسل کے علیم عباسی و دیگر عہداروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی،علیم عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئینی پیکج کو مسترد کرتے ہیں اوران کو روکنے کیلئے مزاحمت بھی کریں گے ۔

مخصوص شخصیات ، مخصوص سیاسی جماعتوں اور بدنیتی پر مبنی ترامیم کی جارہی ہیں۔تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز نے آئینی پیکج کو مسترد کرتے ہوئے آئینی پیکج کے خلاف 7 اکتوبر کو دن 11 بجے آل پاکستان وکلا کنونشن کرانے کا اعلان بھی کر دیا۔

تینوں وکلا ءتنظیموں کا ترامیم رکوانے کیلئے مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مجوزہ غیر آئینی آئینی پیکج کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے اور اس کیخلاف اپنی جدوجہد کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان وکلاءنمائندہ کا کہنا تھا کہ وکلاءکو اعتماد میں لئے بغیر آئینی پیکج بے سود ہو گا۔آل پاکستان وکلاءنمائندہ نے اپنے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وکلاءکے سوالات کے تفصیل سے جواب دئیے تھے۔

وکلاءنمائند وںنے اجلاس میں قرارداد پیش کی تھی جس کے مطابق پارلیمان قانون سازی اور آئینی ترمیم کرنے کا اختیار رکھتا ہے تاہم قانون سازی یا آئینی ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہ ہو۔قرارداد کے مطابق وکلاءکو اعتماد میں لئے بغیر آئینی پیکج بے سود ہو گا۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کو مشتہر کیا جائے۔بعدازاں حکومت نے آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ ترمیم پر وکلاءرہنماﺅں کو مجوزہ آئینی ترامیم پر بریفنگ دیں گے اور آئینی ترامیم کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تمام بار کونسلزسٹیک ہولڈرزکوآئینی پیکج پر مکمل اعتماد میں لیا جائیگااور ان سے ملاقات کے دوران تمام تحفظات کو دورکیا جائیگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں آئینی ترامیم کے معاملے پر بارکونسلزکے اجلاس میں شرکت کرکے حکومتی موقف واضح کروں گا اور ان کو مکمل بریفنگ دونگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ آئینی ترامیم مکمل اتفاق رائے سے منظور ہوں ۔ 

مشہور خبریں۔

ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ مرتضی وہاب

?️ 20 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم

وسطی ایشیا میں مشترکہ ترک رسم الخط؛ لسانی سامراج یا ثقافتی ہم آہنگی؟

?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں:ترکی کی جانب سے مشترکہ ترک رسم الخط کا منصوبہ بظاہر

صیہونیوں اور دبئی کے درمیان اختلاف عروج پر

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک پرواز کا عارضی

کیا غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہے گا ؟

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے تین اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے

ایران نے نصف عالمی جنگ کا مقابلہ کیا : حشد الشعبی کے سربراہ

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں: عراق کی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ نے زور دے

پی ٹی آئی کا کراچی میں احتجاج، حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 28 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ

امریکی ڈیموکریٹس کے درمیان روس اور ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلافات

?️ 16 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی قیادت نے روس اور

شہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فوج کو غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف جسٹس

?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے