?️
سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے یمن کے لئے ریاض کے فریب کاری کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عہدیداروں سے کہاکہ اپنا وقت ضائع نہ کریں اور یمن کی جنگ اور محاصرے کا خاتمہ کردیں۔
المنار ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ایک نئی میڈیا اور سیاسی جنگ شروع کی گئی ہے اور یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ سعودی حکام یمن میں جنگ روکنا چاہتے ہیں لیکن انصار اللہ اس کے خلاف ہیں جبکہ یمنیوں کو جو پیش کش کی جارہی ہے وہ دشمنیوں کا خاتمہ نہیں بلکہ جنگ بندی ہے درحالیکہ یمنی بندرگاہوں ، ہوائی اڈوں ،سرحدوں کا محاصرہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یمنیوں کو جو کچھ پیش کیا گیا ہے وہ ایک بہت بڑا فریب ہے جس سے نہ تو عبدالمالک الحوثی ، نہ انصار اللہ ، نہ ہی یمنی علماء ،یہاں تکہ کہ یمنی بچے بھی نہیں مانتے ہیں جبکہ یمنی عوام مزاحمت اور سیاست میں ہنر مند ہیں لہذاسعودیوں اور امریکیوں کو اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے خاص طور پر جب انہیں یہ یقین ہوچکا ہے کہ یمنیوں کو دھوکہ نہیں دیاجا سکتا۔
نصراللہ نے زور دے کر کہاکہ محاصرے کو اٹھائے بغیر جنگ بندی ایک گمراہ کن عمل ہے اور وہی ایسا کرنے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جو فوجی میدان میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا، انہوں نے سعودی عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپنا وقت ضائع نہ کریں کیونکہ آپ کا کھیل یمنیوں کے سامنے عیاں ہو چکا ہے ،اب جنگ روکنے اور محاصرے کو ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمن عوام کا صہیونی حکومت کو اسلحہ فروخت کرنے پر اعتراض
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں: جرمن پولیس نے گزشتہ روز رائنمیٹال کمپنی کے سامنے احتجاجی مظاہرے
جولائی
کیا طالبان امریکہ کے دوست ہو سکتے ہیں؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:ذمہ داری اور نگرانی سے متعلق خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی
جولائی
سعودی شہزادوں کی مخالفت بن سلمان کے لیے مصیبت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی حکومت کے معروف مخالف لندن میں رہنے والے مضاوی
جنوری
برطانوی فوج پر سائبر حملہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سائبر حملہ میں ہیک کیے
جولائی
واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا
?️ 7 جون 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف
جون
شہباز گل نے نواز شریف کی ویکسینیشن کے معاملے کو سازش قرار دیا
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل
ستمبر
اقوامِ متحدہ: نائجیریا میں 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد شدید غذائی بحران کا شکار
?️ 3 جولائی 2026اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے کہا ہے کہ نائجیریا
جولائی
شادی کے ایک ماہ کے اندر ہی نیلم منیر کی کام پر واپسی
?️ 28 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے پہلے ہی
جنوری