?️
دیرہ غازی خان (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر جھوک یار شاہ کے قریب بس اور ٹرالر کے تصادم میں 29 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوگئے کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے حادثے میں 29 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، بدقسمت مسافر بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔
دوسری جانب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ ہسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے 4 کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی تونسہ میں ہوئے بس حادثے میں مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ایک ٹوئٹر بیان میں انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحتیابی کےلیے دعا کی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عید کے لیے گھروں کو جانے والوں کے لیے بس حادثہ کسی قیامت سے کم نہیں، اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت میں اعلی درجے پر فائز کرے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کیا۔
وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، غم کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رابطہ کر کے زخمیوں کے علاج معالجے کے بارے ہدایات دیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
قبل ازیں 31 مئی کو پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس پل سے نیچے جا گری تھی جس کے نتیجے میں 9 مسافر ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے تھے۔
علاوہ ازیں 29 مئی کو مظفر آباد کے جنوب میں مسافر بس سیکڑوں فٹ کھائی میں دریائے جہلم کے کنارے جا گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
20 مئی کو روہڑی کے قریب دبر تھانے کی حدود میں مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
ہنگری کا 400 پاکستانی طلبا کو فل سکالرشپ دینے کا اعلان، کئی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہنگری نے 400 پاکستانی طلبا کو فل سکالرشپ
اپریل
اسد عمر نے کراچی سرکار ریلوے اور گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہیں
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے
مارچ
حکمرانی پر انحصار یورپ کا غیر واضح مستقبل
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے جاری رہنے اور اس
دسمبر
قابضین کی کابینہ میں بحران/ نیتن یاہو نے قبل از وقت انتخابات کی وارننگ دی ہے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ میں فوجی اہلکاروں کی کمی اور حریدیوں کے
مئی
ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جا رہے ہیں: روس
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف نے
جولائی
زمبابوے کے خلاف برطانیہ کی نئی پابندیوں کا کھیل امریکہ کے پیچھے
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ نے حال ہی میں زمبابوے کے چار افراد اور
جون
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جولائی
فائزر ویکسین کے حوالے سے اسد عمر نے وضاحت کر دی
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا
جون