شام میں امریکیوں کی داعش کی ایک اور خدمت

داعش

?️

سچ خبریں:امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام کی ایک جیل سے داعش کے 50 کارکنوں کو شام میں تیل کی سب سے بڑی فیلڈ میں منتقل کردیا ہے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی باخبرذرائع نے آج (جمعرات کو) اس ملک کے صوبہ دیر الزور کے علاقے میں واقع العمر آئل فیلڈ میں داعش کے 50 عناصر کی منتقلی کی اطلاع دی ہے، ذرائع نے العالم کو بتایاکہ امریکی افواج نے شام کے صوبہ الحسکہ میں واقع اپنے غیر قانونی اڈے الشدادی کی جیل سے 50 داعشی دہشت گردوں کو صوبہ دیر الزور میں واقع العمر آئیل فیلڈ میں منتقل کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی افواج کے اس اقدام کا مقصد داعشی عناصر کو ‘جیش العشائر’نامی تنظیم کے ساتھ جوڑنا ہے جس کی نگرانی شام میں اتحادی فوج کررہی ہیں ،یادرہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں منظر عام پر آئی جبکہ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ذریعہ ایک ہفتہ قبل دی جانے والی اطلاع کے مطابق امریکی قابض فورسز نے داعش کے درجنوں دہشت گردوں کو الحسکہ کے مشرق میں واقع کے ان غیر قانونی اڈے الشدادی پر منتقل کیا تھا۔

واضح رہے کہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شام میں قابض امریکی افواج صوبہ الحسکہ کے مضافاتی علاقوں میں کچھ دہشت گرد گروہوں کی تربیت کی نگرانی کر رہی ہیں ، خاص طور پر شام،عراق اور اردنی سرحد کے قریب واقع التنف کے علاقے میں،جن میں جیش مغاویر الثوره اور اسود الشرقیہ کا نام لیا جاسکتا ہے۔

یادرہے کہ امریکہ اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا تاہم ایسے متعدد شواہد او رثبوت موجود ہیں کہ اس نے یہاں نہ صرف یہ کہ داعش کا مقابلہ نہیں کیا بلکہ ان کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دیے ہیں کیونکہ اس کا مقصد اس ملک کے تیل کے ذخائر کو لوٹنا تھا جو وہ آج تک لوٹ رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن عربوں کو صیہونی جال میں پھسانے میں ناکام

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے موجودہ امریکی صدر پر الزام عائد

غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع کی قریبی ایک ویب سائٹ رپورٹر

غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے

صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں تبدیلیاں، نیا لے آؤٹ کیسا ہوگا؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی

ہتک عزت کیس: توشہ خانہ، فارن فنڈنگ دونوں لیگل ہیں، عمران خان کا وکلا سے مکالمہ

?️ 11 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شوکت خانم میموریل

2023 میں اسرائیل سے ریورس مائیگریشن کا سب سے زیادہ ریکارڈ

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے شماریاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے واللا نیوز

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر سخت کرفیو نافذ کردیا گیا

?️ 9 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں، کورونا وائرس کو

میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے