سچ خبریں:ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شام سے ملحقہ اس ملک کی سرحدی پٹی آقجہ قلعہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ترک فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔
شام سے ملحقہ اس ملک کی سرحدی پٹی آقجہ قلعہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ترک فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوئے جس کے بعد ترک وزارت دفاع نے بم دھماکہ کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے 3 ہیلی کاپٹر روانے کرنے کی خبر دیتے ہوئے، بنا کسی تفصیل کے دہشتگردوں کو اس دھماکے کا ذمہ دار بتایا۔
ترک پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اس دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انکی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یادرہے کہ ترکی کردستان پیریاٹک یونین پی کے کے کو دہشتگردو گروہ کی فہرست میں شامل کر چکا ہے اور وہ اس طرح کے حملوں کے لئے زیادہ تر اس گروہ کو ذمہ دار بتاتا ہے،واضح رہے کہ ترکی شمالی شام اور عراق میں پی کے کے سے نمٹنے کے بہانے ان ملکوں میں فوجی مداخلت کر رہا ہے جسکے دونوں ملکوں کی حکومت و عوام سخت خلاف ہیں اور کئی بار ترکی سے اپنے ممالک سے جانے کے لیے سڑکوں پر آچکے ہیں تاہم ترکی بھی امریکہ کی طرح جانے کا نام نہیں لیتا ہے اور ان ممالک کی اجازت کے بغیر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے آئے دن کاروائیاں کرتا ہے جبکہ عالمی برادری نے بھی ابھی تک اس کے خلاف کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا۔