?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عیدالفطر کورونا وائرس کے باعث نافذ سخت پابندیوں کے تحت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، اس سلسلے مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں مانگی جائے گی۔
اس موقع پر پولو گراؤنڈ میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیےگئے ، کراچی کے مختلف علاقوں کے میدانوں اور مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، شہر قائد کی مشہور گرومندر سبیل والی مسجد میں صبح چھ بجکر پانچ منٹ پر نماز عید ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
لاہور کے باغ جناح میں عید کا پہلا بڑا اجتماع صبح 6 بجے منعقد ہوا، نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں منعقد ہوا، جس میں گورنر پنجاب سرور چوہدری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی مختلف چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے نماز عید گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے ہمراہ گورنر ہاؤس سندھ میں ادا کی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز عید ادا کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی بڑھتی لہر کی تباہ کاریوں سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔
علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ظلم و جبر کے سائے میں عید منانے والے اہل کشمیر وفلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی۔
عید الفطر پر ایس او پیز سے متعلق ہدایات
خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے تناظر میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے رہنما ہدایات جاری کر دیں تھیں۔
این سی او سی اجلاس میں ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات کے لیے رہنما ہدایات جاری کی گئیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
نماز عید کا انتظام کووِڈ 19 کے پروٹوکولز کو ملحوظ رکھتے ہوئے کھلے مقام پر کیا جائے، اگر مسجد میں ادا کرنا مجبوری ہو تو ہوا کی آمد و رفت کے لیے کھڑکیاں دروازے کھلے رکھے جائیں۔
عوام کی تعداد کم رکھنے کے لیے ایک مقام پر مختلف اوقات میں نماز عید کے 2، 3 اجتماع کیے جائیں نماز کے دوران عوام کے میل جول کے وقت کو کم رکھنے کے لیے خطبے مختصر رکھنے کی کوشش کی جائے
بیمار، بزرگوں اور 15 سال سے کم عمر بچوں کی نماز کے اجتماع میں شرکت کی حوصلہ شکنی کی جائے۔لوگوں کے ایک دوسرے سے ٹکراؤ سے بچاؤ کے لیے نماز کے مقام پر متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں۔
اجتماع گاہ میں داخلے کے وقت نمازیوں کا جسمانی درجہ حرات دیکھا جائے۔داخلی و خارجی مقام پر سینیٹیائزر کی دستیابی اور استعمال کیا جائے۔اجتماع گاہ میں 6 فٹ کو سماجی فاصلہ کی نشان زدہ کردیا جائے۔
نمازی حضرات اپنے ہمراہ اپنی جائے نماز لے کر آئیں۔نماز کے بعد آپس میں گھلنے ملنے اور مصافحہ کرنے سے گریز کیا جائے۔عید کی نماز سے پہلے اور بعد میں کوئی اجتماع نہ کیا جائے۔اجتماع گارہ میں آگاہی مہم کے طور پر نمایاں مقامات پر کورونا پروٹوکولز اجاگر کرنے والے بینرز لگائے جائیں۔
ہجوم کے انتظام کے لیے پارکنگ ایریاز کو اچھی طرح سے تیار کیا جائے خیال رہے کہ حکومت نے عید الفطر کے لیے 10 سے 15 مئی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور اس دوران عوام کی نقل و حمل کو محدود رکھنے کے لیے ہر قسم کے تفریحی مقام پر پابندی عائد کردی تھی۔
این سی او سی اور حکام نے عوام پر زور دیا کہ عید کی تعطیلات کے دوران غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں، گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے مذاکرات کا بہانہ بنا کر دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی؛ صہیونی میڈیا کا انکشاف
?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے خلاف دھمکیوں
مارچ
قومی اسمبلی: وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس
دسمبر
غزہ پر قبضہ سالانہ 49 ارب ڈالر کی لاگت کا سبب بن سکتا ہے: صیہونی میڈیا
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار "یدیعوت آحارانوت” نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے
اگست
جماعت اسلامی کا حکومت پر ڈبل کھیل کھیلنے کا الزام
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے ترجمان نے حکومت پر دوہرے معیار اپنانے
جولائی
الاقصیٰ طوفان اور اسرائیل کا نظریہ مکڑیوں کے گھر سے زیادہ کمزور
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: تاریخی الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پورا ایک سال گزر چکا ہے،
اکتوبر
محمود عباس کیا کہتے ہیں غزہ کے بارے میں؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے بدھ کی شب اعلان کیا
نومبر
ٹھیکوں کا معاملہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی کا نگران وزیر توانائی کی زیرسربراہی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن نے
جنوری
تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے گزشتہ روز صیہونیت مخالف مظاہرے کے
نومبر