اتحادی حکومت کے رہنماؤں کےخلاف دائر کرپشن کیسز عملی طور پر بند ہوگئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے ترمیم شدہ احتساب قوانین کے تحت عدالتوں نے 50 کروڑ روپے سے کم کی بدعنوانی کے ریفرنسز کو انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے کو واپس بھیجنا شروع کردیا ہے، تاہم اس کے نئے سربراہ کو بظاہر انہیں کارروائی کے لیے متعلقہ فورم بھیجنے کی کوئی جلدی نہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ رمضان شوگر ملز جیسے کرپشن کیسز کم از کم ابھی کے لیے عملی طور پر بند ہوگئے ہیں۔

وفاقی حکومت کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس طرح کے تقریباً تمام ریفرنسز ان لوگوں کے خلاف تھے جن کا تعلق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت موجودہ مخلوط حکومت سے تھا۔

ایک سابق پراسیکیوٹر جنرل کا خیال ہے کہ مقدمات کو قومی احتساب بیورو کو واپس بھیجنے کا مطلب یہ نہیں کہ ‘جرم کا ارتکاب نہیں ہوا’ اور اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ایسے درجنوں کیسز تھے۔

احتساب عدالتوں نے حال ہی میں ترمیم شدہ قانون سازی کا حوالہ دیتے ہوئے اور اسے مجاز دائرہ اختیار کی عدالت کے سامنے رکھنے کی ہدایت کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ شہباز (رمضان شوگر ملز) اور سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی (یو ایس ایف) اور راجا پرویز اشرف (رینٹل پاور پروجیکٹس) کے خلاف کئی ریفرنسز نیب چیئرمین کو واپس بھیجے ہیں۔

وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ نیب کے نئے سربراہ جنہیں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے منتخب کردہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے تعینات کیا تھا، ان کرپشن کیسز کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جیسے دیگر فورمز کو بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‘بظاہر یہ بدعنوانی کے ریفرنسز بند ہوگئے ہیں کیونکہ نیب انہیں کارروائی کے لیے متعلقہ قانونی فورمز کو بھیجنے میں کوئی جلدی نہیں دکھا رہا اور تقریباً تمام ایسے ریفرنسز ان لوگوں کے خلاف تھے جن کا تعلق موجودہ مخلوط حکومت سے ہے’۔

جب نیب کے ترجمان ندیم خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے تمام کیسز کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

اس سے قبل نیب پنجاب کے سابق ڈائریکٹر فاروق حمید نے ڈان کو بتایا تھا کہ حکومت کے لیے بہتر ہوتا کہ وہ بیورو کو غیر فعال کرنے کے لیے ایسی قانون سازی کرنے کے بجائے اسے بند کر دیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کرپٹ اشرافیہ کا احتساب اب ناممکنات میں سے ہے، حکومت نیب کے لیے بجٹ میں اربوں روپے کیوں مختص کرے جب کہ اس نے یہ یقینی بنانے کے لیے تبدیلیاں کی ہیں کہ بدعنوانوں کے ذریعے لوٹے گئے اربوں روپے کی واپسی نہ ہو سکے’۔

نیب پنجاب کے سابق پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان نے کہا کہ اگرچہ ریفرنسز جن میں 50 کروڑ روپے سے کم کی کرپشن کی گئی تھی وہ نیب کو واپس کر دیے گئے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جرم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالتوں نے چیئرمین نیب سے کہا ہے کہ وہ ان ریفرنسز کو متعلقہ فورم کو بھیجیں اور یہ کہ کوئی یا تو اے سی ای، ایف آئی اے کی خصوصی عدالت سینٹرل ہو سکتا ہے یا ایسے کچھ کیسز میں یہ فورم سیشن کورٹ ہو سکتی ہے۔

خلیق الزمان نے کہا کہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ایسے کیسز کی تعداد درجنوں میں ہے۔

نیب کے ایک سابق پراسیکیوٹر کے مطابق نیب قوانین میں جو سب سے واضح تبدیلی کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ ثبوت کا بوجھ بیورو کو مبینہ بدعنوانی کی رپورٹ دینے والے پر ڈال دیا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کسی بھی ذریعے سے آسانی سے اپنی جمع کی ہوئی دولت لے کر فرار ہو سکتا ہے۔

نیب کو واپس بھیجے گئے پنجاب یوتھ فیسٹیول ریفرنس سے وابستہ ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ایک اہم پہلو نیب قوانین میں حالیہ ترامیم سے قبل خود ‘نیب’ کی جانب سے اختیارات کا غلط استعمال اور قانون کا غلط استعمال تھا۔

انہوں نے ایک اعلیٰ عدالت کی آبزرویشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈکشنری سے واضح ہے کہ ‘بدعنوانی’ اور ‘کرپٹ طرز عمل’ کے الفاظ ‘غفلت’ یا یہاں تک کہ ‘لاپرواہی’ سے الگ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قصوروار ذہن کے بغیر محض غیر قانونی، غفلت یا لاپرواہی بدعنوانی نہیں بنتی۔ آگے بڑھنے سے پہلے سابقہ قانون کا جائزہ لینا مناسب ہوگا۔

دوسری جانب حکمراں اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی دعویٰ کرتی ہیں کہ ایسے تمام ریفرنسز ‘سیاسی بنیادوں’ پر قائم کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ترکی زلزلے میں 31 ہزار ہلاک

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے زلزلے نے جس کا مرکز

مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور

جنوبی کوریا میں ناکام بغاوت، اقتدار مضبوط کرنے کے لیے ایک سالہ سازش

?️ 15 دسمبر 2025 جنوبی کوریا میں ناکام بغاوت، اقتدار مضبوط کرنے کے لیے ایک

غزہ کی پٹی میں الزیتون کی تازہ ترین خبر

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے 138ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں،

تنقید کے بعد برطانیہ کی فلسطین کے متعلق سیاسی موقف مین ہچکچاہٹ

?️ 31 جولائی 2025تنقید کے بعد برطانیہ کی فلسطین کے متعلق سیاسی موقف مین ہچکچاہٹ

غزہ کے شیرخوار بچے بھی صیہونیوں کے شر سے محفوظ نہیں

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: رپورٹس بتاتی ہیں کہ صہیونیوں نے غزہ کی 142 خواتین

مشعال ملک نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازشوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کردیا

?️ 28 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے

فوجی ماہرین نے جرمن فوج کے دیوالیہ ہونے کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن فوکس میگزین نے ایک مضمون میں لکھا کہ جرمن حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے