?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں لیکن نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا ازالہ ہو کیوں کہ سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے، نہیں چاہتے کوئی ایسا فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ طے کرنا ہوگا کہ ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو؟ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوگا تب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا، جب معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہوگی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہوگا، پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو ایوب خان نے راستے سے ہٹایا۔احسن اقبال نے کہا کہ تیل سبسڈی ختم کرنے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوگیا، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، پیٹرول ،ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے افراط زر میں اضافہ ہوا، ہمیں عالمی مہنگائی کا بھی سامنا ہے، جیسے جیسے معیشت میں بہتری آئے گی مہنگائی میں بھی کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمران نیازی نے دستخط کیے تھے، عمران خان جب آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کررہے تھے اس وقت ہمیں تحفظات تھے، ہم نے عمران خان کو کہا تھا کہ اس معاہدے پر دستخط نہ کریں، عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کررہے تھے تو اس وقت حقیقی آزادی کہاں تھی؟۔
Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
اداکارہ اُشنا شاہ جانوروں کو قید کرنے کے خلاف ہیں
?️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو جانوروں کوقید کرنا یا
اپریل
توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان کی سزا کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 22 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس
اگست
کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
لاہور ہائی کورٹ کی ہڑتالی ڈاکٹروں کو سزا دینے کی تجویز
?️ 30 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے طبی پیشے میں ہڑتال کلچر پر
دسمبر
آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی۔ حمزہ شہباز
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے
مئی
ایران اور مصر کی قربت نے صیہونیوں کو کیوں سیخ پا کیا ہے؟
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تہران ریاض تعلقات کی بحالی کے بعد ایران اور مصر کے
جون
لوڈ شیڈنگ کے متعلق وزیر توانائی کا بڑا بیان
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر
جولائی
ایمسٹرڈیم میں کیا ہوا؟
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: ملک کے خلاف برسوں کی جارحیت کے بعد باقی رہ
نومبر