سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے سوڈان میں موجودہ تنازعات کے دوران سوڈانی مہاجرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اعلان کیا کہ سوڈان میں جاری تنازعے کے دوران بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔
کمیشن نے یہ بھی اعلان کیا کہ سوڈانی پناہ گزینوں کی تعداد اس سے بڑھ سکتی ہے جو پہلے اعلان کیا گیا تھا،یاد رہے کہ سوڈان کی موجودہ صورتحال اس ملک کی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ ایکشن فورسز کے سربراہ محمد حمدان داقلو (حمیداتی) کے درمیان اختلافات کی وجہ سے کشیدہ ہو گئی ہے ۔
یہ بھی:سوڈانیوں کی نہ ختم ہونے مصیبت
سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق ان تنازعات میں 3000 سے زائد افراد ہلاک اور کم از کم 6000 زخمی ہوئے ہیں، شائع شدہ اطلاعات کے مطابق اب تک کم از کم 600000 افراد سوڈان کے پڑوسی ممالک جن میں جنوبی سوڈان، چاڈ، مصر اور وسطی افریقہ شامل ہیں، فرار ہو چکے ہیں۔
در ایں اثنا سوڈان کی مسلح افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے،سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ محمد حمدان داقلو (حمیداتی) نے عیدالاضحی کے موقع پر سوڈانی فوج کے ساتھ یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، یہ تین روزہ جنگ بندی منگل سے نافذ العمل ہو گی۔
مزید:سوڈان کے بارے میں بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
یاد رہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان گزشتہ تین روزہ جنگ بندی گزشتہ بدھ کو باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔ تاہم منگل سے اس ملک کے دارالحکومت میں دونوں فریقوں کے درمیان مسلح جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی تھیں۔
سوڈان میں متحارب فریقوں نے گزشتہ دو ماہ میں 10 سے زائد جنگ بندیوں کا اعلان کیا لیکن ان میں سے کسی پر بھی مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہوا۔