?️
سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ملکی سرزمین میں اتحادی فوج کی موجودگی کو علاقے میں عدم استحکام کا سبب قرار دیتے ہوئے ملکی سرزمین سے فوری انخلاء پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے اپنے ملک کی سرزمین سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا فوری اور منظم انخلا چاہتے ہیں۔
عراق کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اتحاد سے انخلاء کے خواہاں ہیں کیونکہ عراق اب دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسے اپنی سرزمین پر اپنی مکمل خودمختاری کا استعمال کرنا ہوگا۔
عراق کی الفرات خبر رساں ایجنسی کے مطابق السوڈانی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اتحاد کی موجودگی کے خاتمے سے مزید کشیدگی اور اندرونی اور علاقائی سلامتی کے مسائل میں الجھنے سے بچ جائے گا۔
السوڈانی نے کہا کہ عراق دوطرفہ تعلقات قائم کرنے اور اتحادی ممالک بشمول امریکہ سمیت عراقی سیکورٹی فورسز کی تربیت اور مشورے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کے شعبوں میں سیکورٹی تعاون میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے جاری رہنے کو دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہونے والا قرار دیا اور کہا کہ امریکہ ہمارا دشمن نہیں ہے اور ہم اس کے ساتھ جنگ میں نہیں ہیں لیکن اگر یہ کشیدگی جاری رہی تو اس سے ان تعلقات پر اثر ضرور پڑے گا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقی وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی جنگ کا خاتمہ ہی علاقائی کشیدگی کے خطرے کو روکنے کی واحد ضمانت ہے۔
مشہور خبریں۔
عمان نے اسرائیلی پروازوں کا گزرنا منسوخ کیا
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Ha’aretz نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ
اکتوبر
بیروت فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد سات
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی ریڈ کراس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ الطیونہ میں
اکتوبر
امریکی صدارتی امیدواروں کو کیا خطرہ ہے؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: حالیہ سکیورٹی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے، 2024 کے امریکی
فروری
نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
?️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ: 9 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین
مئی
پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرنے کا منصوبہ
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے نیو یارک سٹی میں معروف
دسمبر
فوج بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔
?️ 7 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی
جولائی
مقبوضہ جموں کشمیر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل پر شہریوں میں غم و غصے کی لہر
?️ 6 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری