🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے اہم شرائط کا اعلان کردیا۔
المصری الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کرنے کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کے لیےکورونا وائرس، گردن توڑ بخار اور موسمی فلو کی ویکسین کا انجکشن تین بنیادی شرائط ہیں۔
سعودی وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ ویکسین کا انجیکشن سعودی عرب میں داخل ہونے سے ایک دن پہلے لگایا ہونا چاہیے،مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے قبل ازیں بیت اللہ کے مہمانوں کے قافلوں کے استقبال کے لیے مکہ شہر کے داخلی راستوں پر پانچ جگہیں مختص کی تھیں۔
سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان بھی کیا،دوسری جانب سعودی عرب میں حج سیزن کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے اس ملک کی سکیورٹی فورسز کے کمانڈروں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں حاجیوں اور خدا کے گھر کے مہمانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور اس تقریب کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے سعودی افواج کی تیاریوں کے سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے خانہ خدا کے مہمانوں کو خدمات فراہم کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق منصوبوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ میدانی اقدامات کو مکمل کرنے اور ان فورسز کی تیاریوں کی سطح کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
سویڈن کی الٹی گنتی شروع
🗓️ 2 اگست 2023سچ خبریں:سویڈن کی حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ انتہا پسندوں
اگست
بنوں معاملے کے بارے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تازہ ترین بیان
🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بنوں کے
جولائی
کورونا ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز لگا دی گئیں: اسد عمر
🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے
اکتوبر
کئی سالوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد ابو ظہبی ولی عہد کی ترک صدر کے ساتھ گفتگو
🗓️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ابوظہبی اور انقرہ کے درمیان برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد
ستمبر
کیا اب واٹس ایپ پر تصاویر انٹرنیٹ کے بغیر بھیجنا ممکن ہے؟
🗓️ 26 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل
سنوار نے عالمی مقام حاصل کیا
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل الیوم نے غزہ جنگ میں بنجمن نیتن
جولائی
فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر
🗓️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین
دسمبر
داعش کا نیا سرغنہ مقرر
🗓️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: آج ایک سیکیورٹی ذریعے نے السماریہ نیوز ویب سائٹ
جولائی