سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کوشاں

سعودی

🗓️

سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حال ہی میں سعودی شہزادوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور یہ شہزادے محمد بن سلمان سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
البوابه الاخباریه الیمنیه کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تخت تک پہنچنے کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں ویسے ویسے سعودی خاندان کے اندر اختلافات شدت اختیار کر رہے ہیں۔

سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی شہزادوں کے درمیان اختلافات حال ہی میں شدت اختیار کر گئے ہیں اور یہ شہزادے محمد بن سلمان سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ بن سلمان سعودی خاندان میں اقتدار پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں اور دوسرے سعودی شہزادوں بالخصوص اپنے کزن کو نظر انداز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دو اہم حریفوں محمد بن نائف اور احمد بن عبدالعزیز کو قید کر کے اقتدار سے بے دخل کر دیا ہےجس کی وجہ سے سعودی شہزادوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ بن سلمان کے اقدامات انہیں سعودی تخت تک پہنچنے سے روک سکتے ہیں جبکہ سعودی ذرائع کا خیال ہے کہ یمنی جنگ میں بن سلمان کی شکست بھی سعودی خاندان کے مستقبل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

فرانسیسی حکومت کا مزید مساجد کو بند کرنے پر غور

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانس میں 24 مساجد کو بند کیے جانے کے باوجود فرانسیسی

مصر بھی امریکی دھوکے کا شکار

🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے نئے چیئرمین نے اعلان

ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جنہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا

🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ

عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

🗓️ 28 اپریل 2021بیروت (سچ خبریں) عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان

اسرائیلی جارحیت علاقائی جنگ کا باعث

🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: جہاں صیہونی حکومت مسلسل لبنان کو اس ملک پر ہر قسم

امریکہ اور استقامتی کمانڈروں کا قتل

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:      بغداد یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر

امریکہ نے حزب اللہ کے بارے میں اسرائیل کو کیا کہا؟

🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے لبنان کے خلاف جنگ

پیمرا کا عمران خان سے متعلق لیٹر ایک سیاہ دور کا آغاز ہے

🗓️ 21 اگست 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پیمرا کا عمران خان سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے