?️
سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالفین اورشوسل میڈیا کے کچھ صارفین نے سعودی سکیورٹی ادارے کے سربراہ کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
سعودی حکومت کے کچھ مخالفین اورسوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے لکھا ہے کہ سعودی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ اور انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز الهویرینی کو گرفتار کیا گیا ہے، امل الناس کے ٹویٹر اکاؤنٹ میں پہلی بار الہویرینی کی گرفتاری کی خبر شائع کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کی گرفتاری کی وجہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شک ہے، اس ٹویٹ کے بعد سعودی حکومت کے مخالف کے نام سے جانا جانے والے اکاؤنٹ تجمع المعارضة الحره نامی اکاؤنٹ نے سعودی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق کی اور اس کے پس منظر کے بارے میں تفصیلی بیان دیا ۔
یادرہے کہ الهویرینی سابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف جو اس وقت قید میں ہیں،کے سب سے قریبی ساتھی ہیں لیکن انھوں نے ان کے ساتھ دھوکہ دیا اور 2017 میں شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے خلاف ان کے ذریعہ بغاوت کرنے کے فیصلے کا انکشاف کیا جس کے بعد الهویرینی سعودی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ بن گئے،الهویرینی نے سعودی بادشاہ سے ملاقات کے دوران شاہ سلمان کو بتایا تھا جس میں بن سلمان بھی موجود تھے کہ وہ محمد بن نائف اور ان کے وفادار تمام افراد کو حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں بھی الهویرینی نے ایک اہم کردار ادا کیا اور اس میں اس کے بھائی عبد اللہ الہویرینی نے ان کی مدد کی تھی، الهویرینی کی نظربندی کو محمد بن سلمان کی ان کے قید چاچا احمد بن عبد العزیز کو آزاد کرنے اور امریکہ اور یورپی ممالک کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے، تاہم احمد بن عبد العزیز اپنے حراستی مرکز کو چھوڑنے کے لئے راضی نہیں ہیں اور اس سلسلے میں متعدد اہم شرائط کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سے ایک "عبد العزیز الهویرینی ” کی نظربندی ہے اس لیے کہ احمد ابن عبد العزیز الهویرینی کو غدار سمجھتے ہیں جنہوں نے محمد ابن نائف کے ساتھ خیانت کی ہے ۔


مشہور خبریں۔
پوتن: دنیا میں طاقت کے نئے مراکز ابھر رہے ہیں
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس وقت دنیا
دسمبر
سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:ایران میں کل ہونے والے صدراتی انتخابات کے اب تک آنے
جون
مقاومتی میزائلوں کے خوف سے صہیونی فوج تیار
?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس کے قریب 1400 فوجیوں کی تعیناتی کے
اپریل
دنیا کی اسرائیلی ظلم کے خلاف فیصلہ لینے میں کوتاہی کی : اردگان
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جی 20 سربراہی اجلاس
نومبر
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری
اسرائیلی جارحیت علاقائی جنگ کا باعث
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: جہاں صیہونی حکومت مسلسل لبنان کو اس ملک پر ہر قسم
جولائی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں،
?️ 3 جولائی 2025سیویل: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے
جولائی
وزیر اعظم کا عمران خان کے بیان پر رد عمل
?️ 2 جون 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون