ٹرمپ کے قریبی حلقوں کا نتن یاہو کو غزہ جنگ روکنے کا انتباہ ؛واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف 

ٹرمپ کے قریبی حلقوں کا نتن یاہو کو غزہ جنگ روکنے کا انتباہ ؛واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف 

?️

سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر غزہ پر جنگ نہ روکی گئی تو واشنگٹن اسرائیل کی حمایت ترک کر دے گا۔ خبر کے مطابق، اسرائیلی کابینہ میں بھی غزہ کو امداد کی فراہمی کا معاملہ زیر بحث ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھی تو واشنگٹن اس کی حمایت سے دستبردار ہو جائے گا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اس کے ذرائع نے بتایا کہ بنیامین نتن یاہو نے اپنی کابینہ میں غزہ کو امداد کی فراہمی کے معاملے کو باضابطہ طور پر پیش کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے یہ دباؤ ایسے وقت میں بڑھا ہے جب غزہ پر بمباری میں شدت آئی ہے اور اسرائیل کی جنگ اس نہج کے قریب پہنچ چکی ہے جہاں واپسی ممکن نہیں۔ ٹرمپ کے قریبی ذرائع نے اسرائیل کو واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ اگر جنگ روکی نہ گئی تو "ہم تمہارا ساتھ چھوڑ دیں گے”۔
امریکی اخبار نے مزید واضح کیا کہ نتن یاہو کے پاس اتنی سیاسی قوت ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا معاملہ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں پیش کر سکتے ہیں، لیکن ان کی کابینہ میں اس حوالے سے کوئی سیاسی عزم دکھائی نہیں دیتا۔

مشہور خبریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل: ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کی ٹرمپ کی دھمکیاں، جنگی جرم ہیں

?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل نے ایران میں پلوں اور

مریم نواز نے طویل ہفتہ وار چھٹیوں کا اعلان کردیا

?️ 1 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے عوام

بائیڈن کی ایک بار پھر ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر بیان جاری کرتے

فراڈ کے معاملے پر نازش جہانگیر نہیں، ان پر الزام لگانے والا غلط ہوگا، مائرہ خان

?️ 27 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ نازش جہانگیر

ہم چین سے اقتصادی تعلقات منقطع نہیں کرنا چاہتے: امریکی وزیرِ خزانہ

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن چین

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم

ایجنسیوں کی رپورٹ ہے عمران خان کو خطرہ ہے، کل کا اجتماع ملتوی کیا جائے، رانا ثنااللہ

?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے پی

اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی آپریشنز کو وسعت دینے کی تیاری میں

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:معاریو اخبار کی رپورٹ کے مطابق، جب کہ مصر کی زیرقیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے