?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پیر سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے معاملات دیکھنے والا ادارہ پیر کو اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گا ، جن علاقوں میں وبا زیادہ پھیل رہی ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ، میں نے دیکھا ہے کہ لوگ ماسک نہیں لگا رہے ، بس اللہ تعالیٰ ہی ملک پر اپنا خاص کرم کرے تاہم اب ہم بہتر پوزیشن میں ہے کیوں کہ ہمارے پاس اب ویکسی نیشن ، وینٹی لیٹر اور بیماری کے حوالے سے معلومات ہیں ، اس ساری صورت حال کا بہتر اور اچھے انداز سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔
دوسری طرف کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 44 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3 ہزار 667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار843تک پہنچ گئی ہے اور عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار802 ہو چکی ہے اور ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد31 ہزار107ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام آباد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد51 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 79ہزار245، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار58، پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار177، بلوچستان19 ہزار327، آزاد کشمیر11 ہزار609اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
افغان امن میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: گورنر پنجاب
?️ 3 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ افغان
اگست
پی ٹی آئی احتجاج: لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
?️ 26 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث
نومبر
پوٹن کا جنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: میکرون
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: میکرون نے ہفتہ وار لی پوئن کو بتایا کہ پوٹن
اپریل
کیا امریکی فوج عراق سے جا رہی ہے؟
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: روئٹرز خبر رساں ادارے نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے
جنوری
ریل ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ میں کرسمس کی خریداری میں کمی
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں ریل ٹرانسپورٹ سیکٹر کی وسیع پیمانے پر ہڑتال اور
دسمبر
ٹرمپ کا اعتراف: ٹیرف نے مجھے سیاسی خطرے میں ڈال دیا ہے
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ٹیرف نے
مئی
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
تشویشناک حالت میں معروف اداکارہ زیبا بیگم ہسپتال منتقل
?️ 9 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کی حالت بگڑ گئی
مارچ