ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش کے ساتھ آج یوم پاکستان منا رہی ہے آج ہی کے دن یعنی 23 مارچ مارچ 1940 کو  مولوی فضل الحق نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد وطن پاکستان کے لیے قرارداد پیش کی

تحریک پاکستان کے دوران 23 مارچ 1940 وہ دن تھا جب مولوی فضل الحق نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد وطن پاکستان کے لیے قرارداد پیش کی اور اسی مناسبت سے ہم بحیثیت قوم ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج قرار داد پاکستان کی مناسبت سے پریڈ اور دفاعی طاقت کی نمائش کرتی ہے جس کو یوم پاکستان پریڈ کہا جاتا ہے۔

تاہم یوم پاکستان کے موقع پر شیڈول پریڈ موسم کی خرابی کے باعث 25 مارچ تک مؤخر کردی گئی۔دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ لاہور اور پشاور میں21-21 توپوں کی سلامی کے ساتھ یوم پاکستان کا آغاز ہوا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے تناظر میں تمام ایس او پیز کو اپناتے ہوئے مقامی سطح پر تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔

تمام بڑی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا اور یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات نے ایک خصوصی ملی نغمہ بھی جاری کیا۔

ایوان صدر میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں صدر مملکت عارف علوی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے لیے شخصیات کو ایوارڈز اور میڈلز دیں گے۔

یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے یومِ پاکستان پر خصوصی پیغامات جاری کیے۔

سرکاری نیوز ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے جموں و کشمیر کے تنازع کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کورونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے پر زور دیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرکے ہم کورونا کی تیسری لہر پر قابو پایا جاسکے۔

قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یوم ِپاکستان کے موقع پر ہم بانیانِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی خدمات اور قربانیوں سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان کو ایک معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس تاریخی دن پر ، ہم اپنے معاشرے کو پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے لئے انسانیت دوست، جامع اور روادار بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کا عہدکرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 7 دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے قانون کی حکمرانی، مساوات اور ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرح ایک انسانی، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ایک ایسا اہم موقع تھا جب برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوتوا ذہنیت کے جبر اور غلامی کی بیڑیوں سے خود کو آزاد کرنے کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے شکار بے گناہ کشمیریوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے متعلقہ قراردادوں کے تحت ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی طور پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پاکستان سیاسی مسابقت نہیں بلکہ باہمی تعاون کی حمایت کرتا ہے، شاہ محمود قریشییوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن اور استحکام، ترقی اور رابطے کو فروغ دینے والی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیو سیاسی مسابقت میں حصہ لینے کے بجائے پاکستان باہمی تعاون کی حمایت کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے حق خود ارادیت کے حق میں جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لیے پاکستان کی حمایت جاری کرنے کا اعادہ کیا۔

مشہور خبریں۔

آئندہ ہفتے عین الاسد اڈے سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا انخلا

?️ 1 جنوری 2026 آئندہ ہفتے عین الاسد اڈے سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا

ہتھیاروں کی برآمدات اور اس کے چیلنجز کے لیے ترکی کے امکانات

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں پچھلے کچھ سالوں میں، ممکنہ طور پر سب

سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر دیے لیکن آخر ہم کب تک قرضے لیتے رہیں گے، شہباز شریف

?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج

صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گندم کے کھیتوں کو لگائی آگ

?️ 9 جون 2022سچ خبریں: صیہونی آباد کاروں نے جمعرات کو نابلس کے جنوب میں

خواہش ہے دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کروں، سجل علی

?️ 17 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں سے قبل بولی وڈ فلم میں کام

صہیونی فوجیوں کے غزہ میں تاراج ہونے کی خبر سن کر نتانیاہو کے چہرے کے تاثرات

?️ 9 جولائی 2025 صہیونی میڈیا نے بنجمن نتانیاہو، اسرائیل کے وزیر اعظم، کی تصاویر

لبنان میں صیہونی جرائم پر امریکہ بھی بولنے پر مجبور

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے دعوی کیا

پاکستانی سفارت کار اور عملے کے ارکان واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئ

?️ 29 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستانی سفارت کار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے