روس اور ازبکستان کی افغانستان کی سرحد پرمشترکہ جنگی مشقیں

افغانستان

?️

سچ خبریں:انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے افغانستان کی سرحد کے قریب ازبکستان کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا،یہ مشقیں 30 جولائی سے 10 اگست تک جاری رہیں گی،یہ مشقیں ازبکستان کے جنوبی حصےکے صوبہ سرکسندریو میں ہو رہی ہیں اور اس میں تقریبا 1500 فوجی اور 200 کے قریب فوجی گاڑیاں شریک ہیں۔

دریں اثنا ، روس ، ازبکستان اور تاجکستان 5 سے 10 اگست تک تاجکستان – افغانستان سرحد سے 20 کلومیٹر دور مشقیں کریں گے،واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے متنبہ کیا تھا کہ وہ طالبان کی طرف سے خطرہ کی صورت میں تاجکستان میں اپنا فوجی اڈہ استعمال کرے گا۔

اسی اثنا میں ماسکو کا کہنا ہے کہ وسطی ایشیاء میں اس کا کوئی اتحادی امریکی فوجیوں کی افغانستان سے نکلنے کی میزبانی نہیں کر رہا ہےاور نہ ہی کوئی ایسا کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نےافغانستا ن میں بیس سال کی ا پنی بے سود موجودگی کے بعد ایسے وقت میں اس ملک سےنکلنے کا اعلان کیا ہے جبکہ طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھرپیں جاری ہیں اور آئے دن طالبان اس ملک کے متعدد حصوں پر قبضہ کرتے جارہے ہیں یہی وجہ سے کہ دنیا بھر کے متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ بھی امریکہ کی کوچال ہو اوروہ طالبان کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہا ہے اس لیے کہ وہ انھیں ہی بھگانے کے لیے اس ملک میں آیا تھا اوراب ملک کو انھیں کے حوالے کر کے جارہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

آرمی چیف کا دورۂ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب

?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے

عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب

ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے

14 سال بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے اپنی پرواز بحال کر دی

?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سیاحت

سعودی عرب کے شاہ خالد کے اڈے پر یمن کا میزائل حملہ

?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:یمنی فورسز کی میزائل یونٹ نے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب

ٹی ٹی پی کے متعلق وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

صیہونی میڈیا کا یمنی میزائل طاقت کا اعتراف

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے یمن کی عسکری قوت، خاص طور

سعودی ولی عہد عمان کا دورہ کرنے والے ہیں

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آنے والے ہفتوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے