?️
سچ خبریں: تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری سے صیہونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ قتل و غارت کی یہ مقدار صیہونیوں کی فتح کی نشانی نہیں۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشفاء اسپتال میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا بھیانک جرم اس حکومت کی فسطائی فطرت کو ظاہر کرتا ہے جو دنیا میں انسانی اقدار کے خلاف بغاوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی نوجوانوں نے تل آویو کے ساتھ تنازع کے اصولوں کو کیسے تبدیل کیا؟
اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکی حکومت اور صدر جو بائیڈن غزہ میں ماضی اور حال میں پیش آنے والی صورتحال اور اس خطے میں جرائم، قتل و غارت نیز انسانی جانوں کی ٹارگٹڈ تباہی کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔
اس بیان کے مطابق صیہونی دشمن کی طرف سے جتنی تباہی اور قتل و غارت گری کی گئی ہے اس سے ان کی فتح کی کوئی علامت ثابت نہیں ہوتی اور فلسطین اپنی سرزمین اور تشخص پر قائم ہے اور یہ وحشیانہ حملے ایک بار پھر صیہونی پست فطرت کی طرف متوجہ کرتی ہیں۔
تحریک حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھی کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے اس بھیانک جرم کی مذمت کریں، اس بیان میں بین الاقوامی عدالتی حلقوں اور بالخصوص ہیگ کی عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الشفاء اسپتال کے احاطے اور اس کے اطراف میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے گئے گھناؤنے جرائم اور پچھلے چھ ماہ کے دوران ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے لیے بنیادی اقدامات شروع کریں۔
مزید پڑھیں: صیہونی مزاحمتی رہنماؤں کو دھمکیاں کیوں دیتے ہیں؟
اس بیان میں حماس نے تاکید کی ہے کہ نازیوں کے یہ جرائم بہادر فلسطینی قوم کے عزم کو ختم نہیں کریں گے اور وہ اپنی تمام قربانیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا مقابلہ کریں گے حماس نے صیہونی حکومت کے خلاف عرب اور اسلامی اقوام اور دنیا کے تمام آزاد عوام سے انتفاضہ کا مطالبہ بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان: طالبان نے ٹی ٹی پی ارکان کی منتقلی کے لیے 10 ارب روپے مانگ لیے
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے
نومبر
اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار
?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
مئی
وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا
ستمبر
ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام
اکتوبر
امریکہ چین سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے؛چینی میڈیا کا دعویٰ
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ
مئی
زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ
?️ 6 نومبر 2025زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ امریکی شہر نیویارک کے
نومبر
پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری
?️ 27 فروری 2021کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی
فروری
اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، امن کیلئے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق
?️ 1 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
اپریل