ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔پی آئی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا،ایف آئی اے سیاسی بنیادوں پر ہراساں کر رہی ہے۔

ایف آئی اے چھاپے اور انکوائری غیر قانونی ہے،فوری روکا جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کیلئے فنڈ اکٹھے کئے،بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز قانون کے مطابق موصول ہوئے۔پی آئی اے نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات سے روکا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی ممبر حامد زمان کو بھی گرفتار کیا۔ایف آئی اے نے کہا کہ حامد زمان کو وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013 میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا اور حامد زمان اس کے سیکرٹری تھے جبکہ تحریک انصاف کیلئے بیرون ممالک سے غیرقانونی طور پر رقوم کی پاکستان منتقلی کے مقدمے میں نامزد ملزم طارق شفیع کے گھر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے مبینہ فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کے گھر کی تلاشی لی۔ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد گھر کی تلاشی لی گئی تاہم طارق شفیع گھر میں موجود نہیں تھے۔ چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم مسلسل طارق شفیع کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ تباہ کن ہے: میکرون

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل ماکرون نے صہیونی قبضہ کاروں کے مظلوم

ایران اور سعودی عرب آپسی فوجی تعاون کریں گے:روسی اخبار

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی اخبار نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں پیشرفت

چین کا ٹرمپ کی بغاوت پر امریکی کانگریس کی سماعت پر ردعمل

?️ 10 جون 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے جمعہ کو

ترکی میں امریکی سفیر کی طلبی

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں واشنگٹن کے سفارت خانے

امریکی عوام کا فلسطینی ڈاکٹر کی رہائی کے لیے مظاہرہ

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی ریاست سان فرانسسکو میں سیکڑوں افراد نے فلسطینی ڈاکٹر حسام

فرانس اور شیلی کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی اور شیلی کے صدر ایمانوئل میکرون اور گیبریل بورک نے

لبنانی حکومت کے گلے میں امریکہ کا بلیڈ؛ اسرائیل سے براہ راست مذاکرات یا جنگ!

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: اسی وقت جب اسرائیل کی طرف سے لبنان پر بڑے

پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے