سچ خبریں: رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں بلکہ ان میں مزید شدت آ گئی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں رہائشی مکانات کو مسمار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر صیہونیوں کے تازہ ترین حملے؛متعدد افراد شہید اور زخمی
غزہ شہر میں الصحابہ اسٹریٹ میں رہائشی مکانات پر بمباری کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
ان وحشیانہ فضائی حملوں میں خان یونس شہر کے شمالی علاقوں نشانہ بنایا گیا نیز غزہ شہر کے شمال میں واقع الدرج محلے پر بمباری کے دوران کم از کم 2 فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوئے۔
صیہونی حکومت کے توپ خانے کے حملے خان یونس کے مشرقی علاقوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس کے عام شہری متأثر ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ پر صیہونی فضائی، زمینی اور سمندری حملے
المیادین کے نامہ نگار نے بتایا کہ توپ خانے کے ان حملوں میں وسیع پیمانے پر فائرنگ کے ساتھ حمد شہر کو نشانہ بنایا گیا جو خان یونس کے شمال مغرب میں واقع ہے۔