?️
سچ خبریں:عراقی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا کہ اس ملک کے صوبہ دیالی میں دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت پر ان کا مکمل کنٹرول ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر ابو الحر البصری نے بتایا ہے کہ یہ فورسز صوبہ دیالی میں دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت پر پوری طرح سے نگرانی کر رہی ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ صوبہ دیالی اور سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی طرف سے کوئی بھی نقل و حرکت الحشد الشعبی کی فورسز کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہے۔
البصری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایسے علاقوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو پتھریلے اور پہاڑی ہیں اوروہاں فوجی سازوسامان کے ساتھ نقل و حرکت مشکل ہے،انھوں نے الحشد الشعبی پر دہشت گردی کے حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دے کر کہاکہ یہ حملے دہشت گردوں کی حمایت کے سائے میں کیے گئے ہیں، البصری نے مزید کہاکہ صوبہ دیالی میں الحشد الشعبی کے پاس ایسےمنصوبے ہیں جو دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو حیران کردیں گے۔
یادرہے کہ البصری نے پہلےبھی کہا تھا کہ الحشد الشعبی نےدیالی میں داعشی عناصر کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے اور شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے،واضح رہے کہ الحشد الشعبی عراق میں امریکی منصوبوں پرپانی پھیر رہی ہے جس کی وجہ سے امریکہ سخت پریشان ہے اور وہ اس تنظیم کا خاتمہ چاہتا ہے اسی لیے کبھی انھیں بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو کبھی براہ راست اپنے حملوں کا نشانہ بناتا ہے جس کی ایک مثال عراق او رشام کی سرحد پر حالیہ حملے ہیں جس کے بارے میں امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے براہ راست ان حملوں کا حکم دیا تھا جبکہ وہ رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لیے سابقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کے دعوے کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری،حکومتی امیدوارکا پلڑا بھاری
?️ 2 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اگلے وزیراعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے
اپریل
ایران کے میزائل حملے پر نیتن یاہو کا پہلا ردعمل
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر پابندی، پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی
جولائی
بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر کی اسرائیلی آرمی چیف سے ملاقات
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر
جون
مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسم ادا کرنے کے حکم کی منسوخی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی مرکزی عدالت نے
مئی
ہم ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے: بائیڈن
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی صبح شام کے خلاف
مارچ
افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو ہندستان کی حمایت حاصل
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: خواجہ آصف، پاکستان کے وزیر دفاع نے نامہ نگاروں سے
اپریل
اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے
جولائی