?️
سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی گروپوں کے ساتھ دو روز تک لڑائی کے دوران مقبوضہ علاقوں پر ایک ہزار سے زیادہ راکٹ اور میزائل داغے گئے جس میں کم از کم پانچ صہیونی ہلاک ہوگئے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی توپخانے اور جنگی طیاروں کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کے بعد صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے گذشتہ دو دن میں ایک ہزار سے زیادہ راکٹ اور میزائل فائر کیے گئے تھے،یادرہے کہ فلسطینی بچوں کی قاتل صیہونی فوج کے جاری کردہ ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں ، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانوں نے غزہ کی پٹی میں 500 سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ ان اہداف کا تعلق اسلامی جہادی تحریکوں اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” سے تھا، اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی گروپوں کے ٹھکانوں پر صیہونی حکومت کے وسیع پیمانے پر حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مزاحمتی گروپوں کے درجنوں ارکان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تاہم اس کے جواب میں تل ابیب میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ذریعہ فائر کیے گئے نئے راکٹوں سے حیرت زدہ صہیونیوں نے ایک دھمکی آمیز بیان میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہودا اور سامریہ (مغربی پٹی)میں سے اب تک درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیاہے،درایں اثنا شکست خوردہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں کم از کم 5 صہیونی ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں
انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقوں میں تقریبا 1050 راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں، تل ابیب نے اعتراف کیا کہ ان کا فضائی دفاعی نظام جس کی صلاحیتوں پربار بار انھوں نے فخر کیا ہے وہ صرف ایک ہزار میزائلوں اور راکٹوں میں سے کچھ ہی کو روکنے میں کامیاب ہوا اور باقی نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔
مشہور خبریں۔
مزید آڈیو لیکس روکنے کا حکم دیا جائے، عمران خان کی سپریم کورٹ سے استدعا
?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
اکتوبر
ریاض کی خلاف ورزی کے باعث یمن میں انسانی جنگ بندی تقریباً طے پا گئی ہے: صنعا
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے ڈپٹی چیئرمین
مئی
سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ، پاکستان کی چینی ورکرز کی سیکیورٹی کی یقین دہانی
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 5 خصوصی صنعتی زونز کے آغاز
مارچ
موجودہ روسی اقتصاد پیوٹن کی توقع کے مطابق
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک کے وزیر اعظم میخائل
جولائی
ٹرمپ نے بنیادی ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی
?️ 24 جولائی 2025ٹرمپ نے بنیادی ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15
جولائی
ایرانی سپاہ پاسداران کا شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدارن نے شمالی عراق میں موجود دہشتگردوں کے
ستمبر
ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی کیلئے بحریہ ٹاؤن کی غیرمنقولہ جائیدادیں 12 جون کو نیلام ہوں گی، نیب
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اعلان کیا ہے
جون
پیغام رساں کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس چھپا کر
اپریل