?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسروں کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص” شروع کیا، اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں، اس نے پاکستان کو فتح دی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں، عورتوں سمیت بےگناہ شہری شہید ہوئے، ، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص” کے دوران پاک افواج نے مسلح افواج نے 26 بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، دو جگہ پر بھارت کے فضائی دفاعی ایس 400 نظام کو تباہ کیا۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ صورت گڑھ، سرسہ، اودھم پور، اونتی پورہ، پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے پونچھ میں بھارتی ریڈار سٹیشن تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں پر وزیراعظم اور کابینہ کے شکرگزار ہیں، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، کوئی شک میں نہ رہے، ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جنگ میں بہترین کردارادا کیا، پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا، پاکستان نے تمام حملے انتہائی مہارت سے کیے تاکہ سویلینز نشانہ نہ بنیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گولے پھینکنے والی تمام پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی ہیں، پاک فوج نے بھارتی مواصلاتی نظام کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے بھی مشکور ہیں، پاکستان کے غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، مسلح افواج نے دشمن کومنہ توڑجواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیزفائر کی خواہش بھارت کی تھی، پاکستان نے سیزفائر کی کوئی درخواست نہیں کی تھی، کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیاس اور نگروٹہ میں براہموس میزائلوں کے سٹوریج سٹیشنوں کو تباہ کیا گیا، بھارت کے جی ٹاپ میں 10 اور نوشیرہ میں 80 بریگیڈ کو تباہ کیا گیا، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے بھارتی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے زیراستعمال سسٹم کو مفلوج کیا، پاکستان کی جانب سے بھرپور سائبر حملے بھی کیے گئے، پاکستان کا ردعمل درست، مناسب اور محدود تھا، ہم نے بتایا تھا کہ ہم جواب دیں گے، ہم نے بتایا تھا جواب ہماری مرضی، وقت اور جگہ کے تعین کے حساب سے ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو استعمال کیے، بھارتی، عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی ویڈیوز پیش کر دیں، اور یاد دلایا کہ ہم نے کہا تھا جب ہم جواب دیں گے تو صرف بھارتی میڈیا نہیں، پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتا ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ساری دنیا نے بھارتی تنصیبات پر پاکستانی حملوں کو رپورٹ کیا، بھارتی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ پاک فوج نے ان کی تنصیبات تباہ کیں، بھارتی یا عالمی میڈیا میں کہیں رپورٹ نہیں ہوا کہ پاکستان نے سول آبادی پر حملہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگی صلاحیتیں موجود ہیں، جن کو اس تنازع کے دوران محدود سطح پر استعمال کیا گیا جبکہ کئی کو آئندہ کیلئے محفوظ رکھا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ جب مشرقی سرحد پر افواج پاکستان دفاع میں مصروف تھیں تو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
یورپ میں توانائی کا بحران لوگوں کی خوراک تک پہنچ گیا ہے:بلومبرگ
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:توانائی کے بحران نے انگلینڈ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں
اگست
لندن کے ہوائی اڈے پر یورینیم کی دریافت
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:لندن میٹروپولیٹن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہیتھرو
جنوری
لانگ مارچ، دھرنے سے کسی کی آزادی نہیں ہوسکتی۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیا
فروری
عراق میں داعش کا ایک سرغنہ گرفتار
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے مغربی عراقی صوبہ انبار میں شہر فلوجہ کے
اپریل
افغانستان میں 60 سے زائد دہشت گرد کیمپ موجود ہیں۔ پاکستان
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے
ستمبر
پاک-بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا، اسحٰق دار
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز
مئی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
?️ 17 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں
فروری
ایران کے جوابی کارروائی کے لیے ٹرمپ اور امریکی سیکیورٹی حکام کا اجلاس
?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں: آکسیوس نیوز ویب سائٹ نے تین امریکی حکام کے حوالے
مئی