ملزم بری ہوجائے تو مقتولین کے ورثا کو دیت کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری نہیں، سندھ ہائیکورٹ

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کے اس حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے ماں بیٹے کے قانونی ورثا کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق 2023 میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے 2022 کے حکم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں ایک ڈرائیور کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی موت کے الزام میں بری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو متوفین کے ورثا کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے ڈویژن بینچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی جانے والی بریت کے خلاف اپیل نہیں کریں گے لیکن اس فیصلے میں صوبائی حکومت کو جاری کردہ حکم کے حوالے سے اپیل کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ قانون کی نگاہ میں قابل قبول نہیں ہے۔

بینچ کے سربراہ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ تعزیرات پاکستان کی شق 53 کے تحت دیت کی ادائیگی ایک ایسی سزا ہے جس کی ادائیگی مجرم کو کرنا تھی۔

بینچ نے ریمارکس میں کہا کہ تعزیرات پاکستان یا کسی دوسرے قانون میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ اگر ملزم الزامات سے بری ہوجاتا ہے تو صوبائی حکومت مقتولین کے قانونی ورثا کو دیت کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا مذکورہ عدالت نے صوبائی حکومت کو دیت ادا کرنے کی ہدایات دے کر اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا ہے لہٰذاعدالتی ہدایات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

ملزم ڈرائیور، محمد رشید کو 2015 میں گل بہار پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک موٹر سائیکل پر سوار محمد عامر، اس کی بیوی، سحر اور ان کے بیٹے حذیفہ کو کچلنے کے الزام میں چارج کیا گیا تھا، اس حادثے میں خاتون اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے، سیشن کورٹ نے مقتولین کے قانونی ورثا کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد اس کو بری کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکی اتحادیوں نے شام عراق سرحد پر 12 کلومیٹر طویل سرنگ کھودی

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    مشرقی شام میں اسپوٹنک کے نامہ نگار نے رف

انتخابات کے دوسرے دور میں ایرانیوں کی شرکت میں اضافہ

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کے

پاکستان ریلوے کو بجلی چوری سے سالانہ 2 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے سینیٹ کی کمیٹی

آئی ایس پی آر کا نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کیلئے موثر اقدام، سمر انٹرن شپ 2025

?️ 29 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوجوان

ٹرمپ کا غزہ کے بارے میں خواب؛ جسے اتحادیوں میں بھی پذیرائی نہیں مل رہی  

?️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے معاملے پر

معاشرے میں رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے: وزیراعلیٰ

?️ 16 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

عمران عباس فلم کی پیش کش کی بات کرنے پر سنجے لیلیٰ بھنسالی کے مشکور

?️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ

بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے، حریت کانفرنس

?️ 26 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے