مجھ سے رابطے کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کے دوران صحافی رضوان غلزئی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ ’اب بھی کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی طرح یہ احتجاج ملتوی ہوجائے، اس پر کیا کہیں گے؟‘، اس کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی بتایا اور اب بھی بتا رہا ہوں کہ ہمارا اختیار عمران خان کے پاس پے، اگر کسی نے بات کرنی ہے تو عمران خان سے بات کرے، نہ ہی میرے بات کرنے کا کوئی فائدہ ہے اور نہ ہی مجھ سے بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔

قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی چوک پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ظاہر ہے ان سے بات چیت ہو رہی ہے، اب بھی علی امین گنڈاپور سے رابطہ ہوا ہے اور ان کو بار بار سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں نہیں اور ان کا ارادہ کچھ اور لگتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پہلے ہی بہت سی حدود کراس کر چکے ہیں اب اگر مزید حد عبور کی گئی تو انتہائی قدم اٹھائیں گے، ہمیں سخت قدم لینے پر مجبور نہ کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری شامل ہیں، علی امین گنڈا پور نے مختلف قبائل کو مسلحہ ہو کر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کیلئے آنے کا کہا، علی امین گنڈا پور کے جلوس سے پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ہے، 80 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس تمام تر صورتحال کی ذمہ داری تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ ہیں کیونکہ وہی اس جتھے کی قیادت کررہے ہیں جو اسلام آباد پر دھاوا بولنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد ایس ای او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کے لوگ احتجاج کررہے ہوں تو علیحدہ بات ہے لیکن یہاں پر افغان شہری احتجاج میں شامل ہیں، علی امین گنڈاپور وزیراعلی ضرور ہیں لیکن جب وہ دھاوا بولیں گے املاک کو نقصان پہنچائیں گے تو پھر اس کی قیمت ان کو ادا کرنا پڑے گی، ان کو پہلے بھی مشورہ دیا اور اب بھی دیتے کہ اپنے عزائم سے پیچھے ہٹ جائیں اور مزید لائن کراس نہ کریں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی نظر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کیا فرق ہے؟

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اعلان

سب ملازمین کو ایک جیسی مراعات نہیں دی جا سکتیں

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ

امریکی انٹیلی جنس نے بھارت اور پاکستان کے مابین طولانی جنگ ہونے کا اندیشہ ظاہر کردیا

?️ 10 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے بھارت اور پاکستان کے مابین

تہران میں ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں؟

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے

سعودی-اماراتی کشیدگی کے فاتح امریکہ اور اسرائیل ہوں گے: عطوان

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:تجزیہ کار عبدالباری عطوان کے مطابق، سعودی عرب اور متحدہ عرب

نیتن یاہو کے جھوٹ گنتی سے باہر ہیں: صہیونی ویب سائٹ

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں: معروف صہیونیستی صحافی بن کسبیت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین

ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

?️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر

وزیراعلی پنجاب نے بے گھر صنعتی کارکنوں کیلئے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی مکمل کرلی

?️ 16 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر صنعتی کارکنوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے