ذاتی مفادکی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکایا جا رہا ہے: شہزاد اکبر

حریم شاہ کی ویڈیو پر حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، رائیونڈ معاملے میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کسی کے نام ٹرانسفر ہوئی، جب چوری پکڑی گئی تو واپس سرکار کے نام منتقل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ  کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب یا سوال کرنے والوں کو انتقام کی دھمکیاں دے رہے ہیں، دھمکیاں دینے سے بھی آپ ہی کی چوری کا پتا چلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتراض کے لیے عدالت موجود ہے، یہ کام محکمہ مال پنجاب کا ہے لیکن مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر نظر آتا ہے،کمال ہے اب گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دینا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریوینیو کے عملے سے گن پوائنٹ پر ریکارڈ تبدیل کروایا گیا اور پرائیویٹ لینڈ کو اسٹیٹ لینڈ بنایا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالت نے روک دیا ورنہ ان کا پورا منصوبہ تیار تھا، عمران خان بغض نواز اور شہباز میں یہ سب کر رہے ہیں۔

شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صاحب عمران خان کے حکم پر کمیشن کھاتے پکڑے گئے، شہزاد اکبر صاحب نے پٹواریوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا، دستاویزت میں ہیر پھیر کرنے والوں کے بارے میں ہمیں پتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کی تمام اراضی 1992 سے شریف خاندان کی ملکیت ہے، یہ لوگ  گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، شریف فیملی کو یا وہاں کے مکینوں کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا، شریف خاندان کے پاس موجود ریکارڈ کون بدلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدمعاش ٹولے کا فوکس بورڈ آف ریوینیو اور رائیونڈ میں شریف خاندان کا گھر ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نظریہ دفن ہو گیا تو شریف خاندان کے گھر پر پوری مشینری لگا دی، ہمت یا جرات ہے تو عمران خان جاتی عمرہ کا گھر گرا کر دکھائیں۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک کا ’اسٹیم‘ فیڈ تک تمام صارفین کو رسائی دینے کا اعلان

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور

?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین

عالمی بینک کو اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع

?️ 28 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی

صیہونی وٹس ایپ سے کیسے جاسوسی کرتے ہیں؟  

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی کمپنی، جو وٹس ایپ سے جاسوسی کرتی ہے،

سیاسی کشیدگی اور اپوزیشن کے مارچ کے درمیان پاک فوج کے نئے کمانڈر کی تقرری

?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے اقتدار کی ایک شاخ سمجھنے والی فوج کے نئے

75% امریکی واشنگٹن کے طرز عمل سے غیر مطمئن

?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں:   ایک نئے سروے کے مطابق چار میں سے تین امریکی

حماس ایک لافانی خیال

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی

چین تسلط نہیں بلکہ شرکت کا خواہاں

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:چینی سینٹرل ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے