?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، رائیونڈ معاملے میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کسی کے نام ٹرانسفر ہوئی، جب چوری پکڑی گئی تو واپس سرکار کے نام منتقل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب یا سوال کرنے والوں کو انتقام کی دھمکیاں دے رہے ہیں، دھمکیاں دینے سے بھی آپ ہی کی چوری کا پتا چلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتراض کے لیے عدالت موجود ہے، یہ کام محکمہ مال پنجاب کا ہے لیکن مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر نظر آتا ہے،کمال ہے اب گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دینا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریوینیو کے عملے سے گن پوائنٹ پر ریکارڈ تبدیل کروایا گیا اور پرائیویٹ لینڈ کو اسٹیٹ لینڈ بنایا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالت نے روک دیا ورنہ ان کا پورا منصوبہ تیار تھا، عمران خان بغض نواز اور شہباز میں یہ سب کر رہے ہیں۔
شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صاحب عمران خان کے حکم پر کمیشن کھاتے پکڑے گئے، شہزاد اکبر صاحب نے پٹواریوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا، دستاویزت میں ہیر پھیر کرنے والوں کے بارے میں ہمیں پتہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کی تمام اراضی 1992 سے شریف خاندان کی ملکیت ہے، یہ لوگ گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، شریف فیملی کو یا وہاں کے مکینوں کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا، شریف خاندان کے پاس موجود ریکارڈ کون بدلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدمعاش ٹولے کا فوکس بورڈ آف ریوینیو اور رائیونڈ میں شریف خاندان کا گھر ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نظریہ دفن ہو گیا تو شریف خاندان کے گھر پر پوری مشینری لگا دی، ہمت یا جرات ہے تو عمران خان جاتی عمرہ کا گھر گرا کر دکھائیں۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کے تقرر کےخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد
?️ 27 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
مارچ
2 ججز بینچ سے علیحدہ، 7 رکنی بینچ نے سماعت کا دوبارہ آغاز کردیا
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون
رائے الیوم: ایران کے میزائلوں نے اسرائیل کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کردیا
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایک عرب میڈیا نے صیہونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ
جون
تہران اور دیگر مماک کے چھ شہروں میں اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کا اجلاس
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی جنرل اسمبلی کے دسویں
جون
ایران معاہدے کی تمام تفصیلات ابھی تک طے نہیں ہوئیں: ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کی تروریست حکومت کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات
مئی
ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے
?️ 30 مئی 2021غازی خان(سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف پانچویں
مئی
شام میں امریکی قابضین کی حالت زار
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی اسلامی مزاحمتی گروہوں کے پے درپے حملوں کے نتیجے
جنوری
غزہ جنگ کی صورتحال
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: 18,000 سے زائد فلسطینیوں کا قتل، جن میں 70 فیصد
دسمبر