?️
سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے اس صوبے میں داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی فورس تشکیل دی گئی ہے۔
دیالہ میں قائم حشد الشعبی محور کے ترجمان صادق الحسینی نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ دیالہ میں سکیورٹی اہداف اور شہریوں پر حملہ کرنے کے لیے اسنیپنگ داعش کا ایک ہتھیار بن گیا ہے۔
الحسینی نے مزید کہاکہ الحشد الشعبی نے ایک بٹالین تشکیل دی ہے جو داعش کے دہشت گرد اسنائپرز کے تعاقب کے لیے مخصوس ہے، ایک ماہر اور خصوصی یونٹ جس کے تمام شعبوں کے قابل قدر تجربات ہیں۔
الحشد الشعبی کے ترجمان نے مزید کہاکہ مذکورہ بٹالین کو بعض علاقوں میں تعینات کیا جائے گا جس کا مقصد داعش کے اسنائپرز کا پیچھا کرنا اور ان کا شکار کرنا ہے۔
یادرہے کہ دیالہ صوبے میں حالیہ مہینوں میں داعش کے اسنائپرز کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فیلڈ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسنائپرز کی جانب سے داعش کی 60 فیصد دہشت گردانہ کارروائیوں میں مختلف شہری اہداف اور سکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرکے نقصان پہنچایا جاتا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے الحشد الشعبی نے یہ یونٹ بنائی ہے،یادرہے کہ الحشد الشعبی کی اس سے پہلے بھی داعش کا خاتمہ کرنے میں نمایاں کردار ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کی بڑی خانہ جنگی کی وارننگ
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی ملٹری انٹیلی جنس شاخ نے تل ابیب میں ہمہ گیر
اپریل
حج کے موسم میں فلسطین کی حمایت کا فقدان
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ کے قائم مقام نے
جون
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور عالمی امن وقت کی تقریب
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی صورتحال یہ بتاتی ہے کہ امن الفاظ ،
دسمبر
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا تنخواہ میں اضافے سے اعلانِ لاتعلقی
?️ 13 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے
جون
الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ نے اس تنطیم کو ملکی امن کی
جولائی
عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری کردار ادا کرے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی
جون
بلوچستان میں سیلاب سے 43 فیصد فصلوں، 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچا، اقوام متحدہ
?️ 19 اکتوبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں فوری ضررویات کی جائزے پر مبنی رپورٹ میں
اکتوبر
چین ابھی بھی عالمی رہنما ہے:چومسکی
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ممتاز امریکی فلسفی اور تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ چین
مئی