سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
فلسطین 24 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل مشعل وائرس سے متاثرہ ایک شخص کے ساتھ ملاقات کرنے سے اس وائرس کا شکار ہوئے، حماس ذرائع کے مطابق خالد مشعل اب مکمل صحت مند ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈومیٹرز کی ویب سائٹ کے مطابق کورونا پھیلنے کے آغاز سے اب تک فلسطین میں 440282 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں 4678 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں،یادرہے کہ صیہونی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے فلسطینی عوام کے لیے بین الاقوامی امداد کی ترسیل کو روک رکھا ہے۔
درایں اثنا کورونا بحران کے معاشی اثرات نے فلسطینی عوام کے حالات زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور صیہونی حکومت کی ان پالیسیوں کا تسلسل کورونا کی وبا سے قبل ہی غزہ میں صحت کے نظام کی تباہی کا باعث بن چکاہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک طرف غزہ کی معاشی صورتحال اور اس کے حالات اور دوسری طرف قابض حکومت کی طرف سے بیت المقدس پر عائد پابندیوں نے دوسری غزہ کی صورتحال کو مزید نازک بنا دیا ہے جس کے لیے عالمی برادری کی جانب سے فوری اور بروقت اقدامات کی ضرورت ہے، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کچھ نہیں کیا گیا ہے۔