🗓️
سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں پہنچنے اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں فلسطینیوں سے اگلے اتوار کو مسجد اقصیٰ میں پہنچنے اور اسرائیل کے زیر قبضہ بستیوں میں رہنے والے آبادکاروں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
محمد حمادہ نے کہا کہ فلسطینیوں کا فرض ہے کہ وہ صہیونی دشمن اور غاصب آباد کاروں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے اور ہر جگہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد میں اکھٹے ہوں، حمادہ نے کہا کہ ہمارے اور صیہونی دشمن کے درمیان جنگ جاری ہے اور مزاحمتی تحریک صیہونی آبادکاروں کی کسی بھی حماقت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسجد اقصیٰ نے دشمن پر واضح کر دیا کہ مسجد اقصی ایک سرخ لکیر ہے اور یہ ایک طے شدہ اور غیر تبدیل شدہ اصول ہے نیز قابضین کی مسجد اقصیٰ میں کوئی جگہ نہیں ہے، حماس کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام کسی بھی حالت میں مسجد الاقصی کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے اور آباد کاروں کے پرچم مارچ کی مخالفت کریں گے نیز دشمن کو مسجد اقصیٰ پر نئی حقیقتیں مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مشہور خبریں۔
کراچی کے عوام کا اعتماد ضائع نہیں ہونے دیں گے، خالد مقبول صدیقی
🗓️ 7 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول
فروری
مسلم لیگ (ن) کا منشور نقالی کا شاہکار ہے، فیصل کریم کنڈی
🗓️ 27 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم
جنوری
لوٹ مار یا مفاہمت؟؛ زلنسکی نے یوکرین کے معدنی وسائل ٹرمپ کے حوالے کر دیے
🗓️ 26 فروری 2025سچ خبریں:مصدقہ ذرائع نے کییف کی جانب سے یوکرین کے نایاب معدنی
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پروبارہ سماعت کا حکم
🗓️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اکتوبر
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت کی اِن کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق
اکتوبر
شام کے تیل کے کنوؤں پر کن گروپوں کا کنٹرول ہوگا؟
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروپوں کے حملوں کے پس منظر میں
دسمبر
پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری
🗓️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے
جون
عراق میں داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک
🗓️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے عراقی فورسز کے ایک آپریشن
مئی