?️
سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا،ایک اسٹریٹجک بیس جو اس وقت لبنانی محاذ پر لڑنے والی دو بریگیڈوں کا ذمہ دار ہے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بیروت میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید صالح العاروری اور ان کے ساتھیوں کے قتل نیز لبنان کی اسلامی مزاحمت کے شہید کمانڈر وسام حسن طویل کے ردعمل میں اس تنظیم نے صیہونی حکومت کے شمالی شہر صفد میں واقع دادو بیس کے صدر دفتر کو متعدد ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی محاذ پر حزب اللہ کی عملداری
یہ اسٹریٹیجک اڈہ صیہونی حکومت کی زمینی افواج کے شمالی علاقے کا کمانڈ ہیڈکوارٹر ہے جو اس وقت لبنان کے محاذ پر کام کرنے والے دو بریگیڈز کا انچارج ہے۔
91 ویں بریگیڈ مشرقی محور میں واقع ہے اور 146 ویں بریگیڈ لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں کے مغربی محور میں واقع ہے ، اس اڈے میں لبنانیوں کے خلاف کارروائیوں کو مربوط کرنے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
دادو اڈہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں 12 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے نیز بنا بطاررہائشی محلہ، جس میں شمالی ریجن کمانڈ کا عملہ رہتا ہے، بھی اس کے ساتھ ہی واقع ہے۔
منگل کے روز لبنان کی اسلامی مزاحمت نے کئی خودکش حملہ آور ڈرونز سے مقبوضہ شہر میں اس اسٹریٹیجک فوجی اڈے پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے شمالی محاذ کا کنٹرول نصر اللہ کے ہاتھ میں
فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی طرف سے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز اور صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے رہائشی علاقوں اور طبی اور تعلیمی مراکز پر وحشیانہ بمباری کے آغاز کے ساتھ ہی حزب اللہ نے بھی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک بڑے حصے کی اپنی طرف متوجہ کر لیا نیز مزاحمت اور غزہ کے عوام پر دباؤ کو کم کرنے کی وجہ سے فلسطینی سرزمین کے اندر صیہونی حکومت کے اہداف کے خلاف روزانہ اور بھاری کارروائیاں جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں صرف میں ہی ہوں جو پیوٹن کو روک سکتا ہوں!:ٹرمپ
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص
مارچ
کورونا کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریانکاچوپڑا پر خوف طاری
?️ 20 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنے ٹیلنٹ
اپریل
صیہونی دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب:امریکی عہدیدار کا اعتراف
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب
جون
تیونس میں فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت میں مارچ
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے نائٹ مارچ کرکے فلسطینی قوم کی
اپریل
نیوکلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اگست
غزہ جنگ کے بغیر نیتن یاہو کی کابینہ ٹوٹ جائے گی: تل ابیب
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار معاریو نے صہیونی ریجم کے فوجی ذرائع کے حوالے
اگست
اسرائیل-فلسطین تنازع ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، وزیراعظم
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے
اکتوبر
شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک
?️ 30 اکتوبر 2021وزیرستان (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی نے شمالی وزیرستان میں اہم
اکتوبر