ججز کے خلاف مہم: توہین عدالت کی کارروائی، کیس سماعت کے لیے مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لارجر بینچز 14 مئی کو توہین عدالت کارروائی کے لیے کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر جبکہ جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان بینچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دو لارجر بینچ تشکیل دے دیے تھے۔

7 مئی کو ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے لکھا گیا خط سامنے آگیا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے خط میں لکھا تھا کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

6 مئی کو جسٹس بابر ستار نے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ایسا ہی ایک خط لکھا تھا، جس میں انہیں نشانہ بنانے والی سوشل میڈیا مہم کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کو جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کیا تھا۔

اعلامیے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ، بچوں کی امریکی شہریت، امریکی جائیدادوں اور فیملی بزنس پر وضاحت دی تھی۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس بابر ستار نے آکسفورڈ لا کالج اور ہاورڈ لا کالج سے تعلیم حاصل کی، انہوں نے امریکا میں پریکٹس کی اور 2005 میں جسٹس بابر ستار امریکی نوکری چھوڑ کر پاکستان آگئے اور تب سے پاکستان میں کام کر رہے ہیں، جسٹس بابر ستار کی والدہ 1992 سے اسکول چلا رہی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا اس وقت کے چیف جسٹس کو علم تھا، جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستانی سکونت اختیار کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ جسٹس بابر ستار کی پاکستان اور امریکا میں جائیداد ٹیکس ریٹرنز میں موجود ہے۔

مزید کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں، جسٹس بابر ستار، اُن کی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ان 6 ججوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ملک کے انٹیلی جنس ادارے کی طرف سے عدالتی امور میں مداخلت کی شکایت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

یہ تاثر درست نہیں کہ عدالتیں اداروں کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں

?️ 20 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کے بارے میں دعویٰ بے بنیاد ہے: عبرانی میڈیا 

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے ایک رپورٹ میں امریکی صدر

27 ویں آئینی ترمیم کے بعد 3 اہم آئینی اور عدالتی اداروں کی تشکیل نو کردی گئی

?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اہم

سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد

فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں کا گانا ریلیز

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 25 فنکاروں نے ایک

صیہونی طرز کی آزادی بیان

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے پروپیگنڈے کے پیچھے

’صلاح الدین ایوبی‘ اس سال ترکیہ، اگلے سال پاکستان میں ریلیز ہوگا، ہمایوں سعید

?️ 26 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار اور آنے والے پاکستانی اور ترکی کے

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

?️ 23 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث دیگر کرنسیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے