سچ خبریں:سعودی عرب نے ایک دشمنانہ اقدام میں لبنان کی القرض الحسن ایسوسی ایشن کو حزب اللہ کی حمایت کرنے پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
آئی24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ریاض نے ایک سکیورٹی بیان میں کہاکہ القرض الحسن ایسوسی ایشن حزب اللہ کے مالی وسائل کے انتظام اور ان کی مالی اعانت کے لیے کام کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب حزب اللہ کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا اور اس تنظیم کے مالی وسائل کو نشانہ بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی کرے گا، چاہے وہ افراد ہوں یا ادارے۔
ریاض نے اعلان کیا کہ وہ القرض الحسن کے تمام اثاثے منجمد کر رہا ہے اور کسی بھی ادارے کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہے،یادرہے کہ سعودی عرب نے حزب اللہ سے منسلک افراد کے خلاف سخت اقدامات کا بھی انتباہ دیا ہے، القرض الحسن ایسوسی ایشن $5000 تک کے سود سے پاک قرضے پیش کرتی ہے۔
القرض الحسن لبنان کے سب سے بڑے مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے، جو ایک غیر منافع بخش خیراتی ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔