?️
سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ شاباک فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران جہاد اسلامی تحریک کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایاد الحسنی کو مغربی غزہ میں قتل کر دیا گیا ہے۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں جہاد اسلامی کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر کو شہید کر دیا، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں انہوں نے جہاد اسلامی کے کمانڈر عیاد الحسنی کو ہلاک کر دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الحسنی نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے انتظام میں اہم کردار ادا کیا تھا اور خلیل البہتینی کا عہدہ سنبھالا تھا، جو منگل کو ایک فوجی آپریشن میں مارے گئے تھے،اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الحسنی جنگی انتظام میں اہم شخصیت تھے اور اس حوالے سے اہم فیصلے کرتے تھے۔
صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ الحسنی جہاد کمان کے مواصلاتی شعبے کے انچارج تھے اور غزہ کی پٹی کی تمام تنظیموں سے رابطے میں تھے نیز صیہونی بستیوں اور مقبوضہ علاقوں کی طرف راکٹ اور بھاری میزائل داغنے سے متعلق تمام فیصلوں میں وہ شامل ہوتے تھے۔
قبل ازیں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ النصر محلے میں رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں،الحسنی کی شہادت کے جواب میں جہاد اسلامی تحریک نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کو سخت جواب دے گی۔
مشہور خبریں۔
تہران میں افغانستان کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ساتھ
اکتوبر
تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا۔ شیر افضل مروت
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا
اگست
پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجت پیش کیا ہے، مریم اورنگزیب
?️ 14 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیر
جون
عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور
?️ 8 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پاکستان
نومبر
بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف فریقین سے جواب طلب
?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف
اکتوبر
الیکشن وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں
جنوری
کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے
دسمبر
نواز شریف کو عزت سے واپس لائیں گے: شہزاد اکبر
?️ 14 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر
جنوری