?️
جولانی حکومت کا امریکا اور اسرئیل کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہونے والا ہے
دمشق ایک نئی پیش رفت میں امریکہ، اسرائیل اور جولانی حکومت کے نمائندے ایک اہم سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے جا رہے ہیں تاکہ شام کے جنوبی علاقے، خاص طور پر صوبہ سویداء میں حالیہ کشیدگی کے بعد امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ سیکیورٹی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوگا، جس کی صدارت امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے شام، تھامس باراک کریں گے۔ اسرائیل اور شام (جولانی حکومت) کے اعلیٰ سطحی حکام بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات اس مقصد کے تحت ہو رہی ہے کہ جنوبی شام میں امن و امان کی بحالی، عسکری کشیدگی کی روک تھام اور اسرائیل و شام کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مضبوط کیا جائے۔ گزشتہ دنوں صوبہ سویداء میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد ایک ابتدائی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔
یہ اجلاس اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فضائی حملوں نے دمشق کے اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، جن میں شام کی فوج کا جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر اور قصر الشعب بھی شامل تھا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس کے مطابق بعض امریکی حکام نے اسرائیلی حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ اقدامات سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے سے پہلے مطلع نہیں کیا گیا تھا، جس پر ترکی اور سعودی عرب جیسے امریکی اتحادی ممالک نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ادہر اسرائیلی حملوں کے بعد امریکہ نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل اور جولانی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ کرایا۔ ہفتے کے روز شام کے صدارتی دفتر نے اس جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عرب قبائل اور دروزی گروہوں کے درمیان جھڑپیں رک گئی ہیں اور اب حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
سوریہ کی سرکاری نیوز ایجنسی الاخباریہ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی فی الوقت زیادہ تر علاقوں میں مؤثر ہے اور کسی بڑے خلاف ورزی کی اطلاع نہیں ملی۔ اگلا قدم ایک جامع مفاہمتی منصوبہ ہوگا جس میں عام شہریوں کی واپسی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بم دریافت
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز نے
جون
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے
مئی
توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 10 مئی کو طلب
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے
مئی
فرانس کا افریقہ میں نرم استعمار؛ صدر میکرون کی نئی پالیسی کیا ہے؟
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ میں فرانس کی افریقی
اگست
ایران نے اسرائیل کو اس کی اوقات یاد دلائی
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس اور اسلامی جہاد تحریک کے علاوہ دیگر فلسطینی گروہوں
اکتوبر
یمن نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:یمنی مسلح فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا
دسمبر
جرمنی نے روس کے 5.7 بلین ڈالر کے غیر ملکی اثاثے منجمد کئے
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:روس کے منجمد غیر ملکی اثاثوں کی رقم کا اعلان جرمن
فروری
ایپل دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب
?️ 18 اکتوبر 2021نیویارک( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے شیاؤمی کو
اکتوبر