جنوبی کوریا میں شدید خشک سالی، ساحلی شہر گانگ‌نئونگ پانی سے محروم

جنوبی کوریا

?️

جنوبی کوریا میں شدید خشک سالی، ساحلی شہر گانگ‌نئونگ پانی سے محروم
جنوبی کوریا کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں مشرقی ساحلی شہر گانگ‌نئونگ میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہو گئی ہے اور گھروں میں پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس بحران کے باعث عوامی بیت الخلا بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ صورتِ حال ملک میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔
گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر لی جائه میونگ نے گانگ‌نئونگ، جس کی آبادی تقریباً دو لاکھ ہے، کو باضابطہ طور پر  بحران زدہ علاقہ قرار دیا۔ بارشوں کی شدید کمی نے حکام کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ گھروں کے 75 فیصد پانی کے میٹر بند کر دیں، جس سے شہریوں کو انتہائی کم دباؤ کے پانی پر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے۔
شہردار کیم ہونگ کیو نے جمعے کو اعلان کیا کہ ۱۲۳ مقامات پر پانی منقطع کیا جائے گا، جن میں ۱۱۳ رہائشی عمارتیں اور ۱۰ بڑے ہوٹل شامل ہیں۔ ان کے مطابق، ان مقامات کے ذخائر صرف دو سے تین دن تک پانی فراہم کر سکتے ہیں، جس کے بعد ٹینکروں کے ذریعے ہنگامی سپلائی شروع کی جائے گی۔
کیم نے کہا گانگ‌نئونگ اس وقت گزشتہ ۱۰۸ برسوں کی بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔ صرف اجتماعی طور پر پانی کی بچت کے ذریعے ہی ہم اس بحران پر قابو پا سکتے ہیں۔
شہری حکومت نے تمام سرکاری کھیلوں کی سرگرمیاں اور تفریحی مقامات، جیسے سوئمنگ پولز، ٹینس کورٹ اور گالف کلب بند کر دیے ہیں تاکہ پانی کے بحران کو کم کیا جا سکے۔ اسی دوران، ایک قومی فٹبال میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا جبکہ دیگر کھیل یا تو ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
شہر کے مرکزی اوبونگ ڈیم میں پانی کی سطح ۱۵ فیصد سے بھی نیچے گرنے کے بعد یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ کئی شہری اب بڑے پانی کے کین بوتلوں کی صورت میں خریدنے پر مجبور ہیں، جنہیں میونسپلٹی کے عملے کی مدد سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ چھ ماہ میں گانگ‌نئونگ کو صرف ۳۸.۷۷ سینٹی میٹر بارش ملی ہے جو اوسط بارش کا محض ۴۵ فیصد ہے۔
یہ بحران ایسے وقت میں شدت اختیار کر رہا ہے جب جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ سال ۲۰۲۵ میں اس نے اپنی تاریخ کا سب سے گرم موسمِ گرما ریکارڈ کیا ہے، جو گزشتہ سال کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔ رواں برس کے آغاز میں ملک نے اپنی تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ کا سامنا بھی کیا، جسے خشک موسم اور تیز ہواؤں نے مزید بڑھا دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود کےخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت کل تک ملتوی

?️ 22 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے

کیا صیہونیوں میں شمالی محاذ پر جنگ لڑنے کی ہمت ہے؟ خود صیہونی کیا کہتے ہیں؟

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکام کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف وسیع

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارش کی پیشگوئی

?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے بھر میں گرد

اسرائیلی حکومت کی تجویز مضحکہ خیز ہے: حماس

?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے لبنانی المیادین نیٹ ورک کو

بلوچستان میں فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دئے

?️ 5 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر

شوبز انڈسٹری میں عورت مخالف سوچ گہرائی تک رچی بسی ہے، رمشا خان

?️ 15 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خوف و دہشت کا ماحول، حریت کانفرنس نے شدید مذمت کردی

?️ 21 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خوف و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے