🗓️
سچ خبریں:جرمنی کے وزیر صحت نے خبردار کیا کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس ملک میں دیوالیہ ہونے اور ہسپتالوں کے بند ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر صحت کارل لاٹریچ نے خبردار کیا کہ اس ملک میں ایندھن کے موجودہ بحران اور مہنگائی کی وجہ سے ہسپتالوں کے بند ہونے کا امکان ہے،ARD خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے لاٹریچ نے کہا کہ ہسپتالوں کی صورتحال نہایت ہی نازک ہے،ہ اگر ہم نے انہیں سجنیدگی سے نہ لیا تو وہ بند ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جرمن وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر سے بات کروں گا کہ ہسپتالوں کی مدد کے لیے کتنی رقم درکار ہے اور اس سلسلہ میں کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جرمن وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ جس طرح جرمن فوج کے لیے خصوصی فنڈ بنائے گئے ہیں اس طرح کی کوئی بات نہیں کر رہا ہوں کیونکہ ہم ہر محکمے کے لیے [مالی امداد کے لیے] خصوصی فنڈ نہیں بنا سکتے۔
واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن نے صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے فوری سیاسی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر اقتصادی ایمرجنسی کی وجہ سے بہت سے ہسپتالوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔
مشہور خبریں۔
فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا: شیخ رشید
🗓️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ
فروری
تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ
🗓️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سنی
اپریل
وینزویلا اور کولمبیا آپس میں فوجی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے کل منگل
اگست
جہانگیر ترین نے میڈیا کے الزامات کو مسترد کر دیا
🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما
مئی
اسلام آباد: چیف جسٹس سے اپوزیشن کے وفد کی ایک گھنٹے طویل ملاقات
🗓️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے
فروری
عورت مارچ کے خلاف عدالت نے کسا شکنجہ
🗓️ 28 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی کی مقامی عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین
مارچ
شام میں ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا مسائل ہیں؟
🗓️ 4 جون 2022شام کا بحران 2011 کے اوائل میں بیرونی ممالک کی مداخلت سے
جون
وزیراعظم کا یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات
جولائی