?️
سچ خبریں:سعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح اس ملک کے شہر جدہ کے ایئر پورٹ کی فضا میں دھماکے کی آواز کے سنائی دیے جانے کے بعد جدہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا۔
الخبر الیمنی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقسعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح شہر جدہ کے ایئر پورٹ کی فضا میں زوردار دھماکے کی آواز سنائی دیے جانےکے بعد اس ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکام نے مغربی ساحلی شہر میں دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو پروازوں کے لئے بند کردیا،تاہم سوشل میڈیا صارفین اور مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انھیں زوردار دھماکےکی آواز آئی ہے جس کے بارے میں یقین ہے کہ یہ یمنی بیلسٹک میزائل یا ڈرون کے ذریعہ کیے جانے والے حملوں کی وجہ سے ہے۔
دریں اثنا سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جدہ کی فضا میں ایک ڈرون کومار گرایا ہے، سعودی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جدہ کی فضامیں ایک فضائی ہدف تباہ کردیا گیا ہے ،تاہم اس کے جواب میں سوشل میڈیا کارکنوں کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت سعودی فضائی دفاعی نظام نے کوئی میزائل نہیں فائر کیا تھا۔
ذرائع نے شہر میں دو دھماکوں کی آواز اور اس کے بعد جدہ ایئر پورٹ سے تمام پروازوں کی معطلی کی نشاندہی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سعودی فضائی دفاعی نظام کی ناکامی کو بے نقاب کردیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جوہری ہتھیار
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیراعظم نے غیر واضح طور پر اس
اگست
چلی کے عوام کی فلسطین کے مظلوموں کی حمایت
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: چلی کے عوام کے ایک گروپ، اراکین پارلیمنٹ اور سابق
اکتوبر
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا
?️ 21 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو کورہیڈ کوارٹرز پشاور
جنوری
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے
دسمبر
سعودی عرب نے امریکی اتحاد میں شرکت کیوں نہیں کی؟
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انگریزی میڈیا کی جانب سے جمعرات کو لکھے گئے تجزیے
دسمبر
نیتن یاہو کی قطر سے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی وجہ کیا ہے؟
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
فروری
پی ٹی آئی ایک بار پھر نشانے پر،مزید دو رہنما گرفتار
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جولائی
غزہ کے پناہ گزینوں کے پاس کوئی جگہ نہیں
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کے حکم کے بعد 15ویں
دسمبر