صیہونی آئل ریفائنریز میں خوفناک آتشزدگی

ریفائنریز

?️

سچ خبریں:صیہونیوں کے ایٹمی پلانٹ تومر اور ڈیمونا میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے بعد ، ذرائع نے جمعہ کی شام حیفا کی بندرگاہ میں آئل ریفائنریز کے اندر بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع دی۔
المیادین چینل نے جمعہ کی شب اطلاع دی کہ حیفا کی بندرگاہ میں واقع آئل ریفائنریز کے اندر خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ادھر صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حیفا کی بندرگاہ میں بی زیڈ این پلانٹ کے اندر آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر متعلقہ حکام نے قابو پالیا ہے، صہیونی حکومت کی وزارت ماحولیاتی تحفظ کے مطابق ، آگ جمعہ کی شام کو شروع ہوئی جس سے ایک پائپ کو نقصان پہنچا۔

صیہونی ماحولیاتی تحفظ کی وزارت کے دعوے کے مطابق ریفائنری کی ایمرجنسی آپریشن ٹیم نے آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ لگنے والی تنصیبات ری فلنگ آپریشن روک دیا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ سکیورٹی واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب مقبوضہ فلسطین میں حالیہ دنوں میں سکیورٹی کے بہت سارے واقعات پیش آچکے ہیں،جن میں جمعرات ، 2 مئی کی صبح ، میڈیا نے اطلاع دی کہ ایک میزائل مقبوضہ علاقوں میں ڈیمونا کے قریب لگا جس کی وجہ یہ تھی کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں سے داغے گئے میزائلوں کو روکا تو ان میزائلوں میں سے ایک مقبوضہ فلسطین کے اندر آگرا اور ڈیمونا کے قریب لگا۔

قابل ذکرہے کہ یہ ایک اہم پیشرفت تھی کیونکہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے پہلی بار ایسا میزائل داغا جو مقبوضہ علاقوں تک پہنچ گیا جبکہ صہیونی حکومت کا دفاعی نظام اس میزائل کا پتہ لگانے اور روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا،یادرہے کہ ڈیمونا جوہری تنصیبات پر راکٹ حملہ ہونے سے قبل صیہونیوں کی ہتھیاروں کی ایک فیکٹری میں بھی دھماکہ ہوا تھا ۔

مشہور خبریں۔

یوم آزادی پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ وزیراعلی سرفراز بگٹی

?️ 18 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان

گوٹیرس کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مشروط طور پر کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم 

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں:آنٹونیو گوترش، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، نے ایران کے اس

پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

?️ 1 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

قدس فورس کے کمانڈر کی دھمکی پر صیہونی سیخ پا

?️ 27 جون 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے جنرل اسماعیل قاآنی کے بیانات

برطانیہ کی روس کو دھمکی

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر روس نے یوکرائن

حماس ضمانتوں کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار

?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما طاہر النونو نے اس

وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفون پر افغانستان پر تبادلہ خیال کیا

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے