?️
سچ خبریں:ایک عبرانی ذرائع نے صہیونی فوج کے غزہ پٹی کے نصف حصے پر قبضے کے منصوبے کی اطلاعات دی ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ویب سائٹ واللا نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ صہیونی فوج جلد ہی غزہ پٹی کے 30 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لے گی۔ذرائع کے مطابق، یہ زمینی جارحیت حماس پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر قبضہ کرنے کا ٹرمپ کا خیالی منصوبہ بے نقاب
مزید رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر حماس اور تل ابیب کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو صہیونی فوج غزہ کے نصف حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے لیکن صہیونی حکام مذاکرات میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد روکا جا رہا ہے،اس صورتحال پر عالمی برادری کی جانب سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ میں مزاحمت کے دو ہزار پہاڑ لوٹ آئے۔ دو ہزار یحییٰ سنوار!
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: میدان جنگ میں نہیں! وہ بزدلانہ طور پر ان کے
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان سے صیہونی حکومت کو اربوں کا نقصان
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پرعبرانی اخبار گلوبز
اکتوبر
صیہونی اسپورٹس کلب کی ویب سائٹ پر فلسیطنی کمانڈر کی تصویر
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد اور انتشار، ہمارا ترقی ہے۔ احسن اقبال
?️ 28 دسمبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا
دسمبر
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل سوڈان کو تقسیم کیوں کرنا چاہتے ہیں
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان، جو کہ ایک امیر تاریخ اور متنوع ثقافت کا حامل
نومبر
عمران خان اور بشری کی عید پر اہلخانہ سے ملاقات کرائیں۔ سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط
?️ 20 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو
مارچ
عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری کے احکامات
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم
دسمبر
اگست میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا
جولائی