?️
سچ خبریں:یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے خلیج تعاون کونسل کی جانب سے یمن کے بارے میں ریاض میں اجلاس منعقد کرنے کی دعوت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوت مشکوک ہےاس لیے کہ کوئی بھی اجلاس ایک غیر جانبدار ملک میں ہونا چاہیے۔
صنعا میں یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے خلیج تعاون کونسل کے عہدیداروں کی جانب سے ریاض میں یمن کے موضوع پر اجلاس منعقد کرنے کی دعوت کے جواب میں کہاکہ کسی بھی مذاکرات کے لیے پہلا قدم جارحیت کو روکنا، محاصرہ اٹھانا ، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنا ہے۔
عبدالعزیر بن حبتورنے المیادین ٹی وی چینل کو دیے جانے والے اپنے انٹرویو میں اس مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے اس اجلاس میں یمنی فریق کو شرکت کی دعوت مشکوک دکھائی دیتی ہے کیونکہ یہ اجلاس روزانہ کی بنیاد پر یمن پر حملہ کرنے والے ملک کے دارالحکومت میں ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سعودی کی طرف سے ان دعوتوں اور درخواستوں کا منصوبہ یمن میں اس کے جرائم سے دنیا کی آنکھیں بند کرنے اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہےجبکہ صنعاء اور ریاض کے درمیان کوئی بھی بات چیت ایک غیر جانبدار ملک میں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ثالث کو یمن میں شامل تمام فریقوں کے حوالے سے قابل اعتماد اور متوازن ہونا چاہیے، جب کہ سعودی عرب تنازع کا فریق ہے، ثالث نہیں، ایک ایسا ملک جو یمنی عوام کو قتل کرنے اور ان کے خلاف سب سے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کرنے میں اہم شراکت دار ہے، ایک غیر جانبدار ملک کیسے ہو سکتا ہے ۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ کی یوکرینی فوج کی خدمت
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جولائی
پنجاب پولیس چھاپوں کے وقت ملزمان کی گرفتاریوں کی ویڈیولازمی بنائے ،لاہور ہائیکورٹ
?️ 6 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ویڈیو لازمی
اپریل
کیوبا نے صیہونی جارحیت کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
دسمبر
چین نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا
?️ 16 جنوری 2022بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا
جنوری
سعودی ولی عہد کا دورہ چین منسوخ کرنے کی وجوہات
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد
مارچ
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز
?️ 3 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی زیرِانتظام کشمیر میں آج تین جولائی بروز جمعرات
جولائی
وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2
اپریل
کیا TikTok کی مقبولیت امریکی طاقت کے سینے میں خنجر ہے؟
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:میڈیا اور مواصلاتی پروگراموں کی دنیا میں، ٹک ٹاک، دنیا کے
مارچ