سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں میں تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف روس کی جانب سے شروع کی جانے والی فوجی کارروائی میں گزشتہ چھ دنوں میں تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں، اس سے قبل یوکرائنی جنرل فورسز کے کمانڈر نے گزشتہ سات دنوں میں روسی افواج کے جانی نقصان کے بارے میں کہا تھا کہ اس جنگ میں روسی افواج کا جانی نقصان دو چیچن جنگوں میں ان کی ہلاکتوں سے بڑھ گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق زیلنسکی نے مزید زور دیا کہ روس یوکرائن پر بمباری اور گولہ باری کرکے جنگ نہیں جیت سکتا،یوکرائنی صدر نے یورپی یونین کی رکنیت کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپ میں شمولیت کے لیے مزید تعاون چاہتے ہیں ، اب غیر جانبداری کا وقت نہیں ہے۔
یادرہے کہ یوکرائن کی وزارت دفاع نےبھی بدھ کے روز یہ دعویٰ کیا کہ روسی فوج کے فضائی حملہ آوریونٹ کی 11ویں بریگیڈ کے کمانڈر زیووسکی کے علاقے میں مارا گئے ہیں، دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے یوکرائن میں آپریشن کے حوالے سے اپنے تازہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے جنوب میں واقع شہر خرسون روسی افواج کے کنٹرول میں آ گیا ہے ۔