?️
سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے غزہ میں بیت المقدس پر قابض صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مغربی ممالک کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے غیر قانونی محاصرے اور غیر انسانی حملوں کا تسلسل شرمناک ہے۔
اناطولیہ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بوسنیا اور ہرزیگوینا کے وزیر خارجہ ایلمیڈین کوناکوچ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے غیر قانونی محاصرے اور غیر انسانی حملوں کا تسلسل شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اب بھی ترکی اسرائیل کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا؟
اس سلسلے میں ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس سے بدتر بات یہ ہے کہ اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے مغربی ممالک نے غزہ میں ہونے والی اس بربریت کے سامنے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ہاکان فیدان نے بیان کیا کہ اپنے بوسنیائی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے غزہ میں صیہونی قابض حکومت کی بربریت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تاکید کی کہ غزہ میں اسرائیل کی قانون شکنی کے خلاف خاموشی کا مطلب دنیا کے دیگر حصوں میں قانون شکنی کو سبز روشنی دینا ہے۔
انہوں نے مغربی ممالک سے اخلاقی اقدار کے تحفظ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ترکی اس قتل عام کو روکنے اور اس ظلم کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی میدان میں بہت کوششیں کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کل اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اسرائیل کے پاس کتنے ایٹم بم ہیں، نیتن یاہو کا خاتمہ قریب ہے۔
انہوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف بھی اشارہ کیا اور تاکید کی کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا مقدمہ ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت میں چلایا جانا چاہیے ،اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے اور ہم اسے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے ساتھ ترکی کا تنازع، سچائی یا سیاسی کھیل؟
ترکی کے صدر نے گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی، تاہم بہت سے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اردگان نے تل ابیب کے خلاف اپنی زبانی تنقید کو تیز کر دیا ہے لیکن ان کے اس وقت صیہونی حکومت کے ساتھ سب سے زیادہ اقتصادی تعلقات ہیں جو اس حکومت کے لیے توانائی کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں حملہ آوروں کے لیے مزاحمت تیار
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سرکردہ رہنما خالد مشعل نے ترک ٹی وی چینل
نومبر
پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
?️ 21 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جاری بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز
نومبر
لاہور میں قرآنی محفل کی عظیم الشان تقریب ؛پاکستان کی تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب لاہور میں منعقد ہونے والی قرآنی محفل "علی
ستمبر
امریکہ میں نسل پرستی کا سلسلہ جاری،افریقی تاریخ پڑھانا ممنوع!
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:فلوریڈا کے حکام نے حال ہی میں نسل پرستی کا ثبوت
جنوری
میں تل ابیب کی سرحدوں کو محفوظ سپرد کررہا ہوں: بینیٹ
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اعتراف
جون
پاکستان اسٹیل مل نے اپنی اراضی کی قیمت کیلئے سوئی سدرن کا تخمینہ مسترد کردیا
?️ 25 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) قانونی مسائل کے حل میں تاخیر کے پیش نظر
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی حقیقیت ؛عطوان کی زبانی
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے جنگ بندی کے امریکی منصوبے کو غزہ
جون
چین کی کینیڈین شہری کو 11 سال قید کی سزا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:چین کی ایک عدالت نے 2018 میں گرفتارکیے جانے والے کینیڈین
اگست