?️
سچ خبریں:چین کے سیجیٹیاین چینل نے جو بائیڈن کی حکومت کو ایک سخت نوٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ بیجنگ کے اندرونی معاملات، خاص طور پر تائیوان میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔
چین کے سرکاری چینل سیجیٹیاین کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے سینئر عہدیدار نے واشنگٹن کو چین کے اندرونی معاملات خاص طور پر تائیوان میں مداخلت کے بارے میں خبردار کیا ہے، چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے امریکہ کو ان کی سرخ لکیریں عبور کرنے کے نتائج کے بارےمیں انتباہ دیا ہے۔
چین کے سیجیٹیاین چینل کی رپورٹ کے مطابق 4 اگست کو بائیڈن حکومت نے تائیوان کو 750 ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کیا، یہ اقدام واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے تاکہ وہ متحد چین کی پالیسی کے لیے اپنے وعدوں کو آہستہ آہستہ کم کریں،واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی جارحانہ انداز میں اور نہایت ہی چالاکی کے ساتھ تائیوان کی آزادی کے لیے اپنی حمایت کو تیز کر رہے ہیں ، چینی خودمختاری میں دخل اندازی کر رہے ہیں اور ساتھ ہی سرکاری طور پر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں۔
چین کے سرکاری میڈیا نے لکھا ہے کہ امریکہ علیحدگی پسندوں کی حمایت کرکے نیز چین کی قطعی اور سرکاری طور پر اعلان کردہ سرخ لکیروں کو عبور کرکے آبنائے تائیوان میں امن ، استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے،جبکہ یہ عمل ناقابل برداشت ہے،تاہم انھیں معلوم ہونا چاہیےکہ چین کے دوبارہ اتحاد (چین اور تائیوان) کا عزم ناقابل تردید ، اٹوٹ اور ناقابل انکار ہے۔
واضح رہے کہ اگرچہ چین پرامن طریقوں سے چین اور تائیوان اتحاد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے ،تاہم واشنگٹن اپنی اشتعال انگیز کاروائیوں اور طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے ذریعےاس اتحاد کی راہ میں تیزی سے رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ۔
مشہور خبریں۔
اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز
?️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت
نومبر
یہ ہمارے حملے تھے جنہوں نےسعودی اتحاد کو جنگ بندی پرمجبور کیا:انصار اللہ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن
اپریل
فلوریڈا میں میری حویلی پر حملہ فوجی بغاوت جیسا تھا: ٹرمپ
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
ستمبر
یمن میں اقوام متحدہ کے 5 ملازمین رہا
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ
اگست
صارفین کیلئے اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ہوا ممکن
?️ 5 مارچ 2021 سان فرانسسكو {سچ خبریں} واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولیت
مارچ
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک
دسمبر
مراد سعید کو جان لیوا خطرات پر صدر مملکت کا وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز
دسمبر
صیہونیوں کی امریکہ سے1 بلین ڈالر کی امداد طلب
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے امریکہ سے فوری طور پر 1 بلین ڈالر
جون