بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ

بحیرہ

🗓️

سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ سانحہ پیش آیا جس میں 90 سے زائد تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے اپنے پیغام میں بحیرہ روم میں سمندری حادثے کے حوالے سے ٹوئٹر پر میڈیکنز سانز فرنٹیئرز(MSF) کی پوسٹ کا حوالہ دیتنے ہوئے کہا کہ بحیرہ روم میں ایک اور سانحے میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

گرانڈی نے تارکین وطن کے حوالے سے یورپی ممالک کے دوہرے معیار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے یوکرین سے 40 لاکھ پناہ گزینوں کی فراخدلی اور مؤثر طریقے سے میزبانی کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے لہذا اسے اب فوری طور پر اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اس کا دروازہ کھٹکھٹانے والے دوسرے مہاجرین اور تارکین وطن پر کیسے لاگو کیا جائے۔

ایم ایس ایف نے کہا کہ دریں اثنا، 90 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ایک بھری کشتی پر بین الاقوامی پانیوں میں مر گئے جس نے کچھ دن پہلے لیبیا سے رخت سفر باندھا تھا اور بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

یاد رہے کہ لیبیا کو ان راستوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جن کا سب سے زیادہ استعمال غیر قانونی تارکین وطن کرتے ہیں جو شمالی افریقہ سے غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا

🗓️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیو مہم کا

پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف

🗓️ 23 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید

پشاور: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجہ میں متعدد دکاندار گرفتار

🗓️ 25 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران

فلسطینی طلباء نے سویڈن کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کی

🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی طلباء نے سویڈن میں قرآن پاک

ملک بھر میں کورونا کی لہر کی شدت  میں واضح کمی

🗓️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی لہر کی شدت واضح کمی

گوانتاناموبے سے 2 پاکستانی قیدی ملک منتقل

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی خبر رساں ذرائع نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: عدالت کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم

🗓️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مغرب کے دوہرے معیار پر تنقید

🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مغرب اپنے اتحادی ممالک جیسے سعودی عرب،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے