سچ خبریں:تقریباً 9 میں سے 10 سیاہ فام ووٹرز نے بائیڈن کو ان کی صدارت کے پہلے مہینوں میں پسند کیا تھا لیکن اب بہت سے نوجوان سیاہ فام ووٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر یقین نہیں کہ بائیڈن نے اپنی اولین ترجیحات کو پورا کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو سال میں بائیڈن کی صدارت کے دوران سیاہ فام نوجوان کے درمیان ان کی مقبولیت کی درجہ بندی میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے پبلک افیئرز ریسرچ سینٹر کی جانب سے زیادہ تر آبادیاتی گروپوں کے درمیان کیے جانے والے تازہ ترین کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ سیاہ فام نوجوان کے درمیان موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کی موجودہ درجہ بندی بہت زیادہ کم ہو چکی ہے جبکہ ان کی صدارت کے ابتدا میں یہ اعداد وشمار58 فیصد تھے۔
قابل ذکر ہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارت کے پہلے مہینوں میں تقریباً 10 میں سے9 سیاہ فاموں نے ان کے حق میں ووٹ دیا اور انہیں پسند کیا، تاہم اب بہت سے نوجوان سیاہ فام ووٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ بائیڈن نے اپنی اولین ترجیحات کو پورا کیا ہے لیکن اس کے باوجود بائیڈن اپنی الیکشن مہم میں مصروف ہیں۔