روسی تیل کی پہلی کھیپ ایک ماہ کے اندر پہنچ جائے گی، مصدق ملک

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے روس سے تیل خریدنا شروع کر دیا ہے، پہلی کھیپ ایک ماہ کے اندر پہنچ جائے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مصدق ملک نے تصدیق کی کہ روسی تیل کے لیے پہلا آرڈر دیا جاچکا ہے جو ایک ماہ کے اندر پاکستان پہنچ جائے گا، جس کے بعد یہ اندازہ لگایا جائے گا کہ مستقبل میں روس سے کتنی مقدار میں پیٹرول درآمد کرنا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ نتائج کے مطابق ہم فیصلہ کریں گے روس سے درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کو کہاں استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آئندہ بھی روس سے پیٹرول درآمد کرنے سے متعلق سوال پر مصدق ملک نے کہا کہ اگر ہمیں پیٹرولیم مصنوعات سستے داموں میں ملتی ہیں تو ہم آئندہ بھی روس سے تیل خریدیں گے۔

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جو 84 فیصد پیٹرولیم مصنوعات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کرتا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ رابطوں میں شفافیت سے کام لے رہا ہے اور دیگر ممالک (چین اور بھارت) کے برعکس روس کے ساتھ پاکستان کی لین دین انتہائی محدود رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے امریکا یا کسی اور ملک کے ساتھ کوئی مسائل درپیش نہیں آئے، بہت سے ممالک قانونی طریقے سے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستانی درآمدات ایک قطرے کے برابر ہیں لیکن ہمیں اس سے مدد مل رہی ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے بعد سے مارچ میں روسی تیل کی برآمدات بلند ترین سطح پر چلی گئی تھیں، تاہم ترقی یافتہ صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے روس کی تیل سے ہونے والی آمدنی میں کمی آئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا مختلف ممالک کی سستی پیٹرولیم مصنوعات کے حصول کی مجبوری کو سمجھتا ہے لیکن تیل کی سپلائی کے لیے روس قابل بھروسہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ پاکستان رعایتی نرخوں پر روس سے تیل خریدنے پر غور کر رہا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ پڑوسی ملک بھارت بھی روس سے تیل خرید رہا ہے لہٰذا پاکستان کو بھی اس موقع سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

بعد ازاں مصدق ملک تیل اور گیس کی سپلائی سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کے لیے ماسکو گئے تھے جس کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی رعایتی نرخوں پر خریداری کرے گی۔

رواں برس جنوری میں روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے ایک وفد کی قیادت میں اس حوالے سے معاہدے پر بات چیت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو روسی تیل کی برآمد مارچ کے بعد شروع ہو سکتی ہے۔

گزشتہ ماہ 20 اپریل کو مصدق ملک نے بتایا تھا کہ پاکستان نے روس کے ساتھ طے پانے والے ایک تازہ معاہدے کے تحت رعایتی نرخوں پر روسی خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا ہے، روس سے آنے والا پہلا کارگو مئی میں کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔

مشہور خبریں۔

عطوان: امام خامنہ ای کے وعدے سچے وعدے ہیں

?️ 29 جون 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے کہا کہ امام خامنہ ای

غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے لیے صہیونی وزیر کے طنز

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:ہمیں غزہ میں طویل عرصے تک رہنا چاہیے اور میں غزہ

امریکی شہریوں کی نظر میں اپنے ملک کی معیشت

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے ملک کی

ایلون مسک کھڑے ہوں گے کٹہرے میں

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف

پاکستان کو سرحد پار دہشت گرد عناصر سے مستقل خطرات کا سامنا ہے: دفترخارجہ

?️ 16 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان

 صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک

?️ 23 ستمبر 2025 صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک فؤاد شکر، جو

امریکہ کا روس کے خلاف تباہ کن پابندیاں لگانے کا اعلان

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ناتو میں سفیر "میٹھیو وٹیکر” نے نیوز میکس

صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے