?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے معاملے پر اس ملک کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس جانے کے لئے تیار ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نے ایٹمی معاہدے کی بحالی سے متعلق ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں واپسی کی تیاری کا اعلان کیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ امریکہ نے واضح کردیا ہے کہ وہ ویانا مذاکرات کے ساتویں دور کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے ایران کی تیاری کا سوال ایرانی حکام سے پوچھا جانا چاہئے اور صرف تہران ہی مذاکرات کی بحالی کے لئے وقت کا تعین کرسکتا ہے، پرائس نے کہاکہ ہم مذاکرات کے لئے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کریں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ جس طرح ایران جوہری ترقی کر رہا ہے یہ آخر کار جامع مشترکہ ایکشن پلان میں واپسی کے ہمارے مؤقف کو متاثر کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران نے صاف طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی کے مذاکرات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اس لیے کہ امریکہ خود ہی معاہدے سے بغیر کسی وجہ سے خارج ہوا تھا لہذا اب اگر واپس آنا چاہتا ہے تو پہلے اسے ایران کے خلاف عائد تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا اور ایران اس کو آزمائے گا اس کے بعد امریکہ کی واپسی کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے وسیع حملوں کے بارے میں اہم نکات
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی
ہم حماس کو غیر مسلح کریں گے: ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے دعویٰ
اکتوبر
حکومتی شخصیات کو توہین عدالت کا مرتکب ٹھہرانے کی کوشش کی جارہی ہے، اعظم نذیر تارڑ
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سابق چیف
اپریل
عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل
?️ 16 جنوری 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کی
جنوری
عراقی وزیر اعظم کی الحشد الشعبی کی پریڈ میں شرکت
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نےاس ملک کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کی
جون
زلفی بخاری اور شیخ رشید آمنے سامنے؛ وجہ؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری
جون
گولڈمین ساکس کی تیل کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:گولڈمین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں خام
دسمبر
تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری یا لائن لاسز کا ذمہ دار تمام صارفین کو نہیں ٹھہرا سکتیں، سندھ کابینہ
?️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب
اکتوبر