وزیراعظم عرب سمٹ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےبعد کلائمٹ سمٹ کیلئے باکو روانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ریاض سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 2 روزہ ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے انٹر نیشنل رائل ٹرمینل پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی، سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

مزید کہا گیا کہ وہ اپنے تین روزہ دورہِ آذربائیجان کے دوران وزیراعظم باکو میں کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں (کوپ-29) کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کا سالانہ سربراہی اجلاس آج آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہوا، جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فنڈز کی فراہمی سمیت مالیاتی اورتجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

تقریباً 200 ممالک کے مندوبین دو ہفتے جاری رہنے والے کوپ 29 فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ سائمن اسٹیل نے اپنے افتتاحی خطاب میں ایک نئے عالمی موسمیاتی مالیاتی ہدف کے بارے میں بتایا۔

یہ سمٹ ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب خبردار کیا گیا ہے کہ 2024 میں درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹونٹے کا خدشہ ہے اور غریب ملکوں کے لیے موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف مساوات کے قائم کردہ اصولوں کے تحت ماحولیاتی یکجہتی اور ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ کریں گے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ایکس پر رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری نے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید سے ملاقات کی، جنہوں نے باکو میں کوپ 29 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا وفد موسمیاتی فنانس اور موافقت کے لیے مضبوط وعدوں پر زور دے گا، جبکہ غیر معمولی موسمیاتی اثرات کے سبب یہ وقت جرات مندانہ ایکشن لینے کا ہے۔

پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے 10 سب سے خطرے کے دو چار ممالک میں ہوتا ہے، جسے غیر معمولی سیلاب، مون سون کی شدید بارشیں، تباہ کن گرمی کی لہریں، تیزی سے گلشیئر پگھلنے کا سامنا رہا ہے۔

جون 2024 میں گرمی کی لہر کے نتیجے میں بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس نے صحت عامہ اور زراعت کو بری طرح متاثر کیا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب بشار الاسد کو عرب رہنماؤں کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے گا:روئٹرز

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے حکام کی جانب سے

عوام کی آواز کو روکنے سے کیا ہوگا؟بیرسٹر گوہر کی زبانی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے

ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا

?️ 13 نومبر 2025 ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا

طورخم بارڈر 12ویں روز بھی بند، افغان فورسز کی وقفے وقفے سے فائرنگ، قریبی علاقے سے نقل مکانی

?️ 5 مارچ 2025طور خم: (سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کے 12

وفاقی حکومت کا نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپسی کا مشورہ

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نواز

یوکرین میں 2014 میں حکومت کی تبدیلی ایک بغاوت تھی: ایلون مسک

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ارب پتی اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے یوکرین میں

مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل ہیں، مسٹر اور مولانا کا فرق ختم ہونا چاہیے، ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن میں مسائل کا

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات، قیاس آرائیوں کا بازار گرم

?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ماہ بعد جیل سے رہا ہونے کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے